لاہور (ویب ڈیسک) احتساب عدالت میں کل پیشی کیلئے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے وطن واپسی کیلئے اڑان بھرلی ، سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کا کہنا ہے احتساب نہیں انتقام لیا جا رہا ہے ، عدالتوں میں نظام عدل کو ا?زمائیں گے ، نون لیگ کے صدارتی انتخاب پر وہ اعتراض کر رہے ہیں جن کا کوئی تعلق ہی نہیں۔
پیر کو احتساب عدالت میں پیشی کیلئے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے۔ نواز شریف ، حسن اور حسین لندن میں ہی رہیں گے۔ لند ن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا دنیا جانتی ہے کہ یہ احتساب نہیں انتقام لیا جا رہا ہے لیکن عدالتوں میں پیش ہوکر نظام عدل کو ا?زمائیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کسے صدر منتخب کرتی ہے اس کا اسے جمہوری حق حاصل ہے جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ نون لیگ کے صدارتی انتخاب پر وہ اعتراض کر رہے ہیں جن کا کوئی تعلق ہی نہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال سے جو چیزیں چل رہی ہیں وہ سامنے آگئیں اس کے باوجود جمہوری حکومت اپنی ایک اور مدت پوری کرے گی۔ حسن اور حسین نواز کی عدالت میں پیشی سے متعلق مریم نواز نے کہا وہ بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے اور پاکستان جانے کے حوالے سے فیصلہ وہ خود کریں گے۔
احتساب عدالت نے 2 اکتوبر کو سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف پر نیب کے تین ریفرنسز میں فرد جرم کا معاملہ مو¿خر کرتے ہوئے حسن، حسین اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے ناقابل ضمانت اور مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے





































