کوئٹہ (مانٹیرنگ ڈیسک)آج صبح کوئٹہ کے علاقے کانسی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد ہزارہ گنجی سبزی و فروٹ منڈی جارہے تھے زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر د یا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔






































