لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور کے مختلف علاقوں کی یونین کونسلوں میں 29801 انڈورسپانس اور 127137کنٹینرز کو چیک کیا گیا جبکہ 3995آﺅٹ ڈور مقامات اور 13571کنٹینرز کو بھی چیک کیا گیا۔ اس دوران 834مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا جس کو فوری تلف کر دیا گیا۔ ٹاﺅن ایڈمنسٹریشن اقبال زون کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں محکمہ صحت کے ڈی ڈی او نے کہا کہ صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیر اصل مقاصد حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کرنے کیلئے تیزتر اقدامات عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔






































