تازہ تر ین

روزانہ 3سے4ارب کے نوٹ چھاپے جا رہے ہیں:احمد رضا قصوری

اسلام آباد( سید انوار زیدی سے) قانونی امور کے ماہر اور معروف تجزیہ نگار احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ ملک میں افراط زر کا ایک طوفان آرہا ہے روزانہ تین سے چار ارب روپے کے کرنسی نوٹ چھاپے جا رہے ہیں تاکہ دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے معاشی معاملات چلائے جائیں۔ نمائندہ خبریں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسی مشاورت دینے والے معاشی اصولوں سے قطعی واقف نہیں اتنی بھاری تعداد میں روزانہ کرنسی چھاپنے کے بعد ظاہر ہے وہ مارکیٹ میں آئے گی اور طلب و رسد کے عدم توازن سے مہنگائی کا ایک ایسا ریلا آئے گا کہ عوام کا جینا مشکل ہو جائے گا جو پہلے ہی بھاری ٹیکسوں کی زد میں ہیں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ اور بجلی کے جھٹکوں کے بعد ابھی آفٹر شاک بھی آئیں گے اور 300 کے قریب اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ زیر غور ہے جس سے متوسط طبقہ تو پہلے ہی دم توڑ چکا ہے اور اب تو صاحب ثروت لوگ بھی واویلا کرتے نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا حالیہ مہنگائی بلا جواز ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت نے25 ارب ڈالرکا خصارہ پورا کرنے کے لیے اسی عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنا ہے جس نے ان کو ملک کی تقدیر اور قوم کی حالت بدلنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain