تازہ تر ین

پاک فوج میں اعلیٰ سطحی تبدیلیاں, جلد اہم خبر متوقع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فوج میں اعلیٰ سطح پر تبادلے متوقع ہیں۔ شاہد خاقان عباسی وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔ سی آئی اے موساد، را اور این ڈی ایس پاکستان میں بڑی دہشتگردی کرنا چاہتے ہیں۔ یہ وہی خطرہ ہے جس کا چودھری نثار ذکر کرچکے ہیں۔ یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب کیا کرتے ہیں پانچ سات دن میں ہی عیاں ہوجائے گا۔ شریف خاندان کی چالاکیاں جاری ہیں۔ قسطوں میں حاضری کیلئے آرہے ہیں۔ جنرل رضوان اختر نے کراچی آپریشن میں زبردست کردار ادا کیا تھا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ان پر اب الزامات کی بارش ہوگی۔ جس میں خاص طور پر متحدہ لندن اور لفافہ صحافی پیش پیش ہونگے۔ لوگوں اور اداروں کے چہروں سے نقاب اترتا جارہا ہے بدمعاشیہ کے چہروں سے پریشانی عیاں ہے۔ سندھ حکومت میں ساڑھے 3سو اقامہ ہولڈرز ہیں عدالتوں نے اگر قانون کے مطابق انصاف فراہم نہ کیا تو کوئی انصاف فراہم نہ کیا تو پھر کوئی تو انصاف دینے آئے گا۔ اگر حکومت چلی گئی تو اس کی ذمہ داربدمعاشیہ ہوگی اور ان پر آرٹیکل 6لگے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain