تازہ تر ین

ختم نبوت بل میں ترمیم کس نے کی؟, اہم شخصیت کے انکشاف نے ہلچل مچادی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میر ظفراللہ جمالی نے کہا کہ ختم نبوت بل کے حوالے سے وزیر قانون زاہد حامد سے پوچھا تو انہوں نے بڑی رکھائی سے جواب دیا کہ میں نے نہیں کمیٹی نے اسے منظور کیا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ آپ پارٹی کے کسٹوڈین ہیں آپ نے وزیر قانون سے پوچھا تو کوئی جواب نہ ملا میں نے سپیکر سے کہا کہ اگر کمیٹی نے یہ کہا ہے کہ تو سامنے آئیں کیونکہ بل تو حکومت نے پیش کیا ہے۔ جس نے ایسا کیا ہے اسے سزا ملنی چاہیے یہ ناقابل برداشت ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ ختم نبوت بارے یہ کھیل کس نے کھیلا ہے اسے سامنے لایا جائے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہ دیا۔ ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ حکومت اداروں میں تصادم چاہتی ہے۔ ن لیگ کا حصہ ہوں تاہم اگر پاکستان کو نقصان پہنچے گا تو پارٹی کا حصہ ہوں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میںانہوںنے کہا کہ بحیثیت مسلمان ختم نبوت میں تبدیلی ناقابل برداشت ہے۔ ہاﺅس پارلیمنٹ کے منہ کو کیوں تالا لگایا ہوا ہے۔ کوئی نہیں بتایا کہ یہ قانون کس نے بنایا ارکان اگر بل کو پڑھ لیتے تو اس کی تائید نہ کرتے موجودہ پارلیمنٹ عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنے لئے بہت کچھ کرنا چاہتی ہے۔ فوج عدلیہ اور میڈیا سمیت تمام اداروں سے درخواست ہے کہ کسی کے آلہ کار نہ بنیں۔ عدلیہ کو کام کرنے دیا جائے اور فوج کو نہ للکارا جائے کیونکہ اس کی ذمہ داری سکیورٹی کی ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ 37سال سے اللہ اور اس کے رسول کے گھر جارہا ہوں پارلیمنٹ میں نہ بولتا تو اللہ کو کیا جواب دیتا۔ ایوانوں کو اپنے لئے استعمال کیا جارہا ہے اور مرضی کے بل پاس کرائے جارہے ہیں۔ عوام فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ حکمران اگر اداروں کو کمزور کرنا چاہتی تو اداروں کو کہوں گا۔ کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے برائی کو ختم کردیں۔ ارکان پارلیمنٹ نے کیوں آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ فیصلہ کرلیا کہ پارلیمان میں مزید نہیں رہوں گا۔ اب الیکشن کی نہیں بلکہ صفائی کی ضرورت ہے۔ کڑے اور بلاامتیاز احتساب کی ضرورت ہے۔ شاہد خاقان عباسی اچھے انسان ہیں انہیں اپنے عہدے کی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain