تازہ تر ین

رشتہ نہ دینے پر جیٹھانی کا بیٹوں کیساتھ دیور کے گھر دھاوا،دیورانی پر تشدد،گلا دبا کر قتل کرنے کی کوشش

فیصل آباد(سٹی بیورو)رشتے سے انکار پرجیٹھانی کا بیٹوں سمیت محنت کش دیورکے گھر دھاوا، شوہر کی عدم موجودگی میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلا دبا کر جان سے مارنے کی کوشش، کپڑے بھی پھاڑ ڈالے، رشتہ نہ دینے پر مذکورہ بچی اٹھا لے جانے،دیگر بچیوں کی زندگیاں اجیرن کرنے سمیت قتل کی دھمکیاں،فیکٹری میں کام کرنے والی محنت کش بچیاں عدم تحفظ کا شکار،متاثرہ میاں بیوی انصاف کے حصول کے لیے خبریں آفس پہنچ گئے ۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے 100چک محلہ حیدر آباد کے رہائشی شبیر احمد نے اپنی بیوی جمیلہ بی بی کے ہمراہ خبریں کو ظلم کی داستاں سناتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی 16سالہ بیٹی زنیرہ کا رشتہ اپنے جیٹھ لطیف کے بیٹے شکیل کے ساتھ طے کیا تھا مگر بعدازاں شکیل کردار مشکوک ہونے کے باعث رشتے سے انکار کردیا جس کا انہیں رنج تھا اور جیٹھانی سکینہ بی بی نے اپنے بیٹوں ابراہیم، غلام نبی ، عمر اور شکیل کے ہمراہ شبیراحمد کی غیر موجودگی میں گھر پر دھاوا بول دیا اور اس کی بیوی جمیلہ بی بی کو گھر میں اکیلا پا کر تشدد کا نشانا بنایا اور گلا دبا کر جان سے مارنے کی کوشش کی اورکپڑے پھاڑ ڈالے،ملزمان دوران تشددرشتہ نہ دینے پر مذکورہ بچی کو اٹھا لے جانے اور دیگر بچیوں کی زندگیاں خراب کرنے کی دھکمیاں دیتے رہے ۔مظلوم محنت کش شبیر احمد نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف،آئی جی پنجاب، آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain