تازہ تر ین

لاہور میں دفعہ 144نافذ، پابندی لگانے کی حساس ترین وجہ سامنے آگئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں جلسے، جلوس، ریلیاں اور عوامی اجتماعات منعقد کرنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ صوبہ بھر میں مظاہرے کرنے اور دھرنا دینے پر بھی پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ کردی ہے جس کے تحت ختم نبوت جیسے حساس معاملے پر کسی مباحثے کی اجازت نہیں دی ہوگی۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اس حوالے سے مناظرے، مباحثے، مسلکی تقاریر اورنشرواشاعت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ دفعہ 144 کے تحت پابندی 9نومبر تک رہے گی اور حساس معاملوں پر بحث پابندی کا اطلاق فوری طور پر 30دن کیلئے نافذ العمل ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain