اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے نئے اسلام آباد ایئرپورٹ منصوبے میں 7 ارب کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات نیب کے سپرد کرتے ہوئے کہا کہ نئے چیئرمین کو تحقیقات نیب کے سپرد کرتے ہوئے کہا کہ نئے چیئرمین کو تحقیقات ٹیسٹ کیس کے طور پر حوالے کر رہے ہیں جبکہ کمیٹی نے پی آئی اے پریمیئر سروس کا سپیشل آڈٹ کرانے کی ہدایت کردی۔ پی اے سی کا اجلاس چیئرمین خورشید شاہ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں ایوی ایشن کے مالی سال 2016-17ءکے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیاگیا۔





































