لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ نے کہا ہے کہ میں نے قادیانیوں کو کبھی بھی مسلمان نہیں کہا۔ یہ بیان مجھ سے غلط منسوب کیا گیا ہے اس کا اظہار انہوں نے ”روزنامہ خبریں“ کے چیف ایڈیٹر ضیاشاہد سے چینل۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مبنی پروگرام ”ضیاشاہدکیساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ کیپٹن(ر)صفدر نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے تو سب درست کہا تاہم ان کا یہ دعویٰ کہ فوج میں قادیانی بھی ہیں بالکل غلط ہے۔





































