لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)آج صبح تھانہ فیصل ٹاﺅن کے مال خانے میں آگ لگ گئی، نجی ٹی وی کے مطابق آگ لگنے کے باعث ما ل خانے میں رکھا گیا ریکارڈ اور مسروقہ مال جل گیا۔ آگ تھانہ فیصل ٹاﺅن کے آپریشنز ونگ میں لگی۔ ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر تھانہ فیصل ٹاﺅن کے مال خانے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔





































