تازہ تر ین

کروڑوں روپے سر کی قیمت والے دہشتگردوں کی مکمل فہرست سامنے آگئی

 لاہور (خصوصی رپورٹ) ملک بھر میں دہشت گردی‘ تخریب کاری‘ پولیس مقابلے‘ پولیس افسروں‘ وکلائ‘ بیوروکریٹس اور سیاسی شخصیت کے قتل و سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث کالعدم تنظیموں کے سر کی قیمت والے انتہائی مطلوب 41 دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے سپیشل فورس بیرون ممالک جائے گی۔ انتہائی مطلوب دہشت گرد خطرناک اشتہاریوںکو عام انتخابات سے قبل گرفتاری کا بھی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک بھر کے انتہائی خطرناک دہشت گرد جن کا مختلف کالعدم تنظیموں‘ داعش‘ لشکر طیبہ‘ لشکر جھنگوی‘ تحریک طالبان‘ حزب المجاہدین وغیرہ سے تعلق ہے حکومت کو انتہائی مطلوب دہشت گرد مولوی ثناءاللہ‘ رحمت شاہ علی‘ شبیر خان‘ حافظ فیاض خان‘ ذکاءاللہ مجاہد‘ فقیر حسین فوجی‘ کمانڈر سلیم بلوچی‘ سلیمان خٹک‘ رمضان علی کی گرفتاری پر کروڑوں روپے کے انعامات مقرر کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خطرناک اشتہاری ملزم غیرملکیوں کے اغوا‘ بیوروکریٹس‘ پولیس افسروں‘ سی آئی ڈی ایس ایس پی اسلم خان‘ حکیم اللہ سمیت کئی سیاسی شخصیات کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو مطلوب دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔ لاہور‘ فیصل آباد‘ سکھر‘ کوئٹہ‘ نصیرآباد‘ بلوچستان‘ سندھ‘ کراچی و دیگر شہروں میں سرکاری عمارتوں‘ پولیس دفاتر اور عبادتگاہوں پر حملوں میں بھی ملوث ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات سے قبل انتہائی مطلوب دہشت گردوں‘ اشتہاری ملزموں کی گرفتاری یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیںتاکہ عام انتخابات کے دوران اشتہاری ملزم دہشت گرد ملک میں کوئی بڑی کارروائی نہ کرسکیں۔ ذرئع کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں آپریشن کے بعد انتہائی مطلوب دہشت گرد اور اشتہاری بنکاک‘ کابل ‘ انڈونیشیا‘ ایران فرار ہوگئے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں‘ پولیس نے تمام دہشت گردوں کی فائلیں مکمل کرکے اعلیٰ حکام کو ارسال کردی ہیں جبکہ بیرون ممالک ایئرپورٹس سمندری سرحدوں اور بارڈرز پر بھی انتہائی مطلوب اشتہاریوں اور دہشت گردوں کے مکمل کوائف اور تصاویر پہنچا دی گئی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain