لاہور (خصوصی رپورٹ)شہر میں ڈینگی لاروا آﺅٹ آف کنٹرول ہونے لگا۔ اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی نے عوام سے ڈینگی کیخلاف جنگ میں پنجاب حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کردی۔ ڈینگی ٹیموں کی جانب سے اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی کو پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق 295 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ جس پر اے سی سٹی عبدالہ خرم نیازی کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خلاف جنگ سب کی مشترکہ ہے جس میں شہریوں کے تعاون کی بھرپور ضرورت ہے۔ لوگ چھتوں پر رکھے واٹر ٹینکرز کو ڈھانپ کر رکھیں۔ ائیر کولرز میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں،پانی کے فالتو برتنوں کو خالی رکھیں۔





































