لاہور (خصوصی رپورٹ) شراب کی فروخت کیلئے جاری شدہ پرمٹوں کی منسوخی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست گزار امین مسیح نے موقف اپنایا ہے کہ مسیحی قانون اور بائبل میں شراب حرام ہے، مسیحی اقلیت کے نام پر شراب کے جاری کردہ پرمٹ مسیحیوں کی مذہبی ، بنیادی تعلیمات اور آئین کے تحت ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ۔ درخواست گزار کہا ہے کہ مسیحی اقلیت کے نام 90 فیصد غیر عیسائی پرمٹ بنوا کر شراب کی خریدوفروخت کا کام کرتے ہیں جو غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسلام کی طرح مسیحیوں میں بھی شراب حرام ہے اور بائبل میں واضح ممنوع قرار دی گئی ہے۔ اس لیے عدالت تمام پرمٹوں کو منسوخ کرنیکا حکم جاری کرے تاکہ عیسائی کمیونٹی کو بدنام ہونے سے بچایا جائے۔





































