تازہ تر ین

لاہور میں ایکسائز والوں کی غنڈہ گردی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اللہ ہو چوک ناکے پر ایکسائز اہلکار آپے سے باہر‘ شہری کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار کر اس کو ہی دے ماری۔ تلخ کلامی پر راڈمار کرسر پھاڑ دیا۔ موجود پر موجود دیگر شہری مشتعل ہوگئے اور انہوں نے سڑک بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے پر تشدد کرنے والا اہلکار معطل کردیا۔ اللہ ہو چوک پر ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف اور ای ٹی او سمیر کی زیرنگرانی ناکہ بندی کی گئی۔ شہری عمران اپنی فیملی کے ہمراہ جارہا تھا کہ اس کی گاڑی روک کر نمبر پلیٹ اتار لی گئی۔ شہری نے وجہ پوچھی تو ایکسائز اہلکاروں نے مبینہ طورپر عمران کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار پہنچے تو ایکسائز اہلکارغائب ہوگئے۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain