تازہ تر ین

لاہور سے لاپتہ ترک خاندان کے اغوا کا مقدمہ درج

لاہور (ویب ڈسک)کے تھانہ ستوکتلہ میں لاپتہ میسوت، ان کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کے اغوا کا مقدمہ ان کے قریبی عزیز فاتح کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ایف ائی ار کے متن کے مطابق ترک خاندان نے پاکستان میں سیاسی پناہ حاصل کر رکھی تھی جنہیں گھر سے اغوا کیا گیا۔مقدمہ درج کرانے والے ترک شہری نے مقدمہ میں بتایا کہ وہ بھی اغوا ہونے والوں میں شامل تھے لیکن ان سمیت 5 افراد کو منہ پر کپڑا ڈال کر لے جایا گیا۔ترک شہری کے مطابق ہمیں ایک بنگلے میں رکھا گیا پھر پولیس انہیں واپس چھوڑ گئی جب کہ اغوا کے وقت میسوت کی دونوں بیٹیاں رو رہی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain