لاہور (کرائم رپورٹر) گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان ہوشیار ہوجائیں، اب کمپیوٹرائزاڈ نمبر پلیٹس نہ لگوانے پر جرمانے کئے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ترمیمی بل2017ءلانے کا فیصلہ کر لیا گیا، جس کے مطابق شہر میں چلنے والی ہر گاڑی اور موٹر سائیکل کے لیے اب کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس لازمی ہوں گی۔ کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ نہ لگانے پر موٹر سائیکل کو 2 ہزار اور گاڑیوں کو 5 ہزار جبکہ کمرشل گاڑیوں کو8 ہزار جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔






































