تازہ تر ین

عائشہ گلالئی کیخلاف عدالت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیاجو 24 اکتوبر کو سنایا جائے گا،تفصیلات کے مطابق الیکشن میں عائشہ گلالئی کیخلاف عمران خان کے ریفرنس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کی ،دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل سکندر بشیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر کے منحرف ہو گئیں ¾پارٹی پالیسی سے انحراف پران کی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جائے ¾عائشہ گلالئی کا پارٹی چھوڑنے کیلئے استعفیٰ لازمی نہیں۔چیف الیکشن کمشنرنے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی جماعت سے مستعفی ہونے کا طریقہ کیا ہے؟اس پر پی ٹی آئی کے وکیل سکندر بشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آئین میں کسی رکن کے معطل ہونے کا طریقہ کار نہیں ہے ¾پارٹی چیئرمین کسی بھی رکن کو معطل یا بے دخل کر سکتے ہیں۔عائشہ گلالئی کے وکیل بیرسٹر مسرور نے ریفرنس میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ¾انہوں نے الیکشن کمیشن میں شوکار نوٹس، کوریئر کمپنی کی بکنگ اور ڈلیوری کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ شوکاز نوٹسز سے متعلق بدنیتی سامنے آئی ہے ،عائشہ گلالئی کو شوکار نوٹس مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد پوسٹ کیا گیا اور پارٹی سربراہ نے عائشہ کو جواب دینے کا موقع نہیں کیا ،17 اگست تک جواب مانگنے کانوٹس 18 اگست کو پوسٹ کیا گیا ۔انہو ںنے کہا کہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف نہیں چھوڑی،انہوں نے7اگست کوقومی اسمبلی میں مستعفی نہ ہونے کاکہا۔اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں عائشہ گلالئی کی تقریرکاٹرانسکرپٹ دیاجائے۔چیف الیکشن کمشنر نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیاجو 24 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain