راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے ترقی دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ 4 میجرجنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدےپر ترقی دے دی گئی ہے جن میں میجرجنرل ماجداحسان،میجرجنرل عامرعباسی ، میجرجنرل عبداللہ ڈوگراورمیجرجنرل محمودالزماں شامل ہیں۔میجر جنرل ماجد احنس کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے بعد انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا سربراہ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ میجر عبداللہ ڈوگر کو ترقی کے بعد کور کمانڈر ملتان کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔




































