تازہ تر ین

بھارتی وزیر خارجہ کا پاکستانیوں کیلئے زبردست اعلان

نئی دلی (ویب ڈسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ دیوالی کے پرمسرت موقع پر بھارت تمام زیرالتوا کیسزمیں طبی ویزے جاری کرے گا۔ جب کہ بھارتی وزیرخارجہ نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کو ٹیگ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ علاج کے منتظر پاکستانی مریضوں کو ویزے جاری کئے جائیں۔ مجھے گردے کی پیشکش کرنے والوں میں زیادہ مسلمان ہیں، سشما سوراج واضح رہے کہ متعدد پاکستانیوں نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کو ٹویٹر پر درخواست کی تھی کہ انہیں بھارت میں علاج کے لئے ویزے جاری کئے جائیں جس پر سشماسوراج نے بھی جواب میں ویزے جاری کرنے کی حامی بھری اور ان سے کہا کہ آپ تمام لوگ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کرسکتے ہیں ہم نے انہیں ویزے جاری کرنے کی اجازت دےدی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain