لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان کے حساس اداروں اور پولیس نے بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش ناکام بنا دی۔ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد سے پہلے بھارت کی خفیہ ایجنسی را‘ افغانستان کی این ڈی ایس‘ اسرائیل کی موساد کا تین رکنی ٹرائیکا جس کو درپردہ سی آئی اے کی بھی حمایت حاصل تھی جس نے باقاعدہ پلاننگ کر رکھی تھی کہ سری لنکن ٹیم کی آمد سے پہلے پاکستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے دو تین بڑے ایسے واقعات کئے جائیں کہ خوف و ہراس پیدا ہوجائے اور یہ تاثر پیدا ہو کہ سری لنکن ٹیم پر دوبارہ حملہ ہوسکتا ہے اور ٹیم ان دہشت گردی کی بڑی وارداتوں کے بعد آنے سے انکار کردے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان کے حساس اداروں کو اس گھناﺅنی سازش کا علم ہوچکا تھا جبکہ بھارت اور افغانستان کے نیوز چینلز مسلسل یہ پراپیگنڈہ بھی کررہے تھے کہ پاکستان غیرملکی ٹیموںکے لئے محفوظ نہیں اور بھارتی ٹی وی پر تو یہاں تک چل رہا تھا کہ بہت سے پاکستان کے اندرموجود حکومتمخالف مذہبی افراد فساد کرنے کے لئے تیارہیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق کراچی‘ راولپنڈی‘ کوئٹہ اور لاہور سے پاکستان کے حساس اداروں نے ایسے افراد کو گرفتار کیا جو ان قوتوں کے کے لئے گھناﺅنا کھیل کھیلنے کی تیاری کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ان تمام کارروائیوں کو پاکستان کے حساس اداروں اور پولیس نے خفیہ رکھ کر کیں تاکہ دشمنوں کے اصل ٹارگٹ تک پہنچا جاسکے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق لاہور سے کچھ ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو غیرملکی قوتوں کے پے رول پر خوفناک منصوبہ پر عمل کے لئے تیاری کررہے تھے۔ان گرفتار ہونے والوں میں سے دو کا تعلق افغانستان اور چار کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور یہ کچھ دن پہلے جنوبی پنجاب کے کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں سے یہاں لاہور آئے تھے۔
دہشت گردی