اسلام آباد (ویب ڈیسک):نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان اینکر نے مریم نواز سے سوال کیا کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آپ کے ہیرو ہیں تو آپ ان کی بات کیوں نہیں مانتیں؟ وہ کہتے ہیں کہ افہام و تفہیم کے ساتھ رہیں تو آپ ایسا کیوں نہیں کرتیں؟ جس پر مریم نواز نے کہا کیونکہ مریم نواز نے میدان میں ان تمام چیزوں کا سامنا کیا ہے، جو باتیں میں نے الیکشن جیتنے کے بعد اپنی تقریر میں کہیں وہ سب چیزیں میں خود وہاں این اے 120 کے حلقے میں دیکھ کر آئی تھی۔مریم نواز کا مقابلہ سب سے تھا۔مجھے سب پتہ تھا کہ وہاں کیا ہوا تھا۔ لیکن میں نے جتنا بتانا تھا اتنا بتا دیا تھا۔اگر آئندہ بھی ایسا ہوا تو یہ طے کرنا لیڈر شپ کا کام ہے کہ جہاں سے یہ چیزیں ہو رہی ہیں ان کو ا±کھاڑنا کیسے ہے، یہ ایک بہت بڑا ایشو ہے جس پر سوچنا چاہئیے۔ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ این اے 120 کے ضمی انتخاب سے دو تین ہفتے قبل کیا ہوا اسی کی جھلک پشاور کے حلقہ این اے 4 میں بھی دیکھی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 4 میں میڈیا کے بعض نمائندوں کو رسائی دی گئی، اور اگر نہیں دی گئی تو وہاں چھپانے کے لیے کیا تھا ، اگر چھپانے کے لیے کچھ نہیں تھا تو رسائی کیوں نہیں دی گئی؟ ان کا مزید کیا کہنا تھا ۔