Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک
    • 7 اکتوبر کی تیسری برسی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق
    • میسی آنسوؤں کے ساتھ رخصت، ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں شاندار کارکردگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا
    • جوڑے پل ضرار شہید روڈ واسا کی جانب سے غیر معیاری اور مسترد پائپ استدمال کرنے کا انکشاف
    • سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے
    • کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
    • کارڈیک ڈسپوزیبلز سینٹرل پروکیورمنٹ اربوں روپے کی خریداری مارکیٹ سروے کمیٹی پر سوالات کا انبار۔کھڑا ہو گیا
    • آزاد کشمیر میں بارش اوربرفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
    • سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
    • خبر کے حوالے ڈاکٹر عبدالرحمن سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی، اگر وہ موف دینا چاہیں تو ادارہ اسے من و عن شائع کریگا
    • امریکا نے متحدہ عرب امارات کیلئے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت منظور کرلی
    • ڈائریکٹر ای ٹی او کا میڈیا ٹائون میں ٹیکس سہولت سینٹر قائم کرنیکا اعلان
    • سب انجینئر کا موقف دینے سے گریز
    • انکوائری شروع ہوچکی’جلد تحقیقات مکمل ہو جائینگی:ترجمان
    • روس میں طاعون کا خوف، دوسری ہلاکت کی رپورٹ
    • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
    • سپین:ندائے کشمیر کے زیراہتمام کشمیر بنے گا پاکستان کانفرنس کا انعقاد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عوام نے کہا کینالز نامنظور تو پی پی ساتھ کھڑی ہوگی:بلاول کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

    By Khabrain Newsاپریل 4, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر عوام کہے گی کہ کینالز نا منظور ہیں تو پی پی عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی، شہباز شریف کے ساتھ نہیں۔

    گڑھی خدابخش میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ آج ہم گڑھی خدابخش میں جمع ہوکر ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، ہم نے ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، ذوالفقاربھٹو پہلے پاکستانی ہیں جن کو نشان پاکستان کا اعزاز حاصل ہے، آصف زرداری نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو انصاف دلایا، تاریخ کی عدالت نے پہلے ہی ذوالفقارعلی بھٹو کو بے گناہ قرار دے دیا تھا اور پچاس سال کی جدوجہد کے نتیجے میں شہید بھٹو کو قانون کی عدالت میں بھی بے گناہ ثابت کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے شہید ذوالقفار بھٹو کو آئین اصل صورت میں بحال کیا، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی صورت میں روٹی کپڑا مکان کا وعدہ پورا کیا، صدر زدراری نے 18 ویں ترمیم کے ذریعے عوام کو اقتدار منتقل کیا، بینظیربھٹو انکم سپورٹ کے ذریعے عوام کی مدد کی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ 18ویں ترمیم کی وجہ سے سندھ صحت کے شعبے میں دیگر صوبوں سے آگے ہے، 18ویں ترمیم کی وجہ سے سندھ بھر میں صحت کا جال بچھا سکے، گردوں کے علاج کیلئے پہلےلوگ بھارت جاتے تھے، اب گمبٹ جاتے ہیں، ذوالفقاربھٹو نے غریبوں کو زمین کا مالک بنایا، آج میں غریبوں کو گھربھی دے رہا ہوں اور زمین کا مالک بھی بنا رہا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یاد ہے جو 50 لاکھ گھر بنانے کا کہتا تھا، ہم بیس لاکھ گھر بناکر رہیں گے، اپنی چھت اور اپنا گھر پروگرام پیپلزپارٹی کا سب سےبڑا منصوبہ ہے، سیلاب کے دوران دنیا کو قائل کیا کہ ہمارا نقصان موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہورہا ہے، دنیا کو قائل کیا کہ موسمیاتی تبدیلی میں قصور ہمارا نہیں آپ کا ہے، سیلاب کے دوران آپ کا وزیرخارجہ تھا،امداد کیلئےدنیا کو قائل کیا، وفاق کو منایا کہ یہ تاریخی قدرتی آفت ہے ایک صوبہ اکیلے مقابلہ نہیں کرسکے گا، گھر منصوبے کو ممکن بنانے میں وفاقی حکومت کا بھی شکرگزار ہوں۔

    کینالز منصوبے کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا کہا تھاکہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ سندھ کے عوام کی آواز سنے، پنجاب کے عوام کی آواز سنے، پانی کی منصفانہ تقسیم ہمارا حق ہے، ہم پاکستان کھپے کہنے والے لوگ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ہماری بات چھوڑیں یہ عوام کا مطالبہ ہے، عوام کینالز کے خلاف ہوں تو پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، بھائیوں کو ساتھ رہنا ہے تو متنازع منصوبےکوواپس لینا ہوگا، وزیراعظم کو عوام کے مطالبے پر متنازع منصوبے کو واپس لینا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی حکومت کےساتھ نہیں، پیپلزپارٹی حکومت کو کوئی غیر ذمہ دارانہ فیصلہ نہیں لینے دے گی، جب کینالز  قیدی نمبر 804 نے شروع کیے تو پیپلزپارٹی نے آواز اٹھائی باقی سب سوئے ہوئے تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک

      ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4 ایف بی آر اہلکار شہید

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.