تازہ تر ین

بہاولنگرڈی ایچ کیو ہسپتال تحصیل ہسپتال چشتیاں ادویہ کی خریداری میں کرپشن اکوائری رپوٹ میں ثابت

بہاولنگر( ملک مقبول احمد سے) بہاولنگر ڈی ایچ کیو ہسپتال میںادویات اور ایل پی کی مد میں کروڑوں کی کرپشن کی خبر خبریں میں شائع کی گئی جوکہ خبریں کی خبر سچی ثابت ہوئی جس پر ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے ڈائریکٹر ایڈمن ہیلتھ پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی بنائی تھی جس پر کمیٹی نے سرکاری ریکارڈ اپنے قبضہ میں لے کر انکوائری رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ کو پیش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں میں ایل پی کی مد میں ایم ایم ایم بیگ میڈیسن کمپنی نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی جس پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی جانب سے میڈیسن کی مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ میڈیسن سپلائی کی گئی کروڑوں روپے کے بل محکمہ ہیلتھ کے افسران کے ساتھ مل کر ایم ایم ایم بیگ میڈیسن کمپنی نے پاس کروا لئے تھے جس کی خبر روزنامہ خبریں میں شائع کی گئی جس پر فوری طور پر سیکرٹری ہیلتھ نے خبریں کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی اب کمیٹی نے میڈیسن کی مد میں ہونے والی کرپشن کی انکوائری کر کے رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان کو پیش کردی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں میں کروڑوں روپے کی میڈیسن سپلائی کی گئی جس میں ایل پی کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو کارروائی کے لئے خط لکھ دیااور سکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے خبریں کی انسپکشن ٹیم ملک مقبول احمد سے لاہور میں ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ تین میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے خلاف پیڈا ایکٹ لگا کر ریگولر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ واضع رہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر اور ضلع بھر کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ادویات اور ایل پی کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے انکشافات محکمہ صحت بہاولنگر کے کئی اعلیٰ افسران اور ایم ایم ایم بیگ میڈیسن کمپنی کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔ سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب اورسیکرٹری ہیلتھ علی جان خان سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی اور نوسر باز کمپنی ایم ایم ایم بیگ سے لوٹی گئی رقم کی ریکوری کر کے سرکاری خزانے میں واپس جمع کروائی جائے اورمحکمہ صحت کے کرپٹ افسران کے خلاف انٹی کرپشن میں مقدمہ درج کروا کر انہیں فوری تور پر گرفتار کیا جائے اور ایم ایم ایم بیگ میڈیسن کمپنی کو بلیک لسٹ کیا جائے تاکہ ٓائندہ کوئی سرکاری افسر اور میڈیسن کمپنی سرکاری خزانے پر ڈاکہ نا ڈال سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain