اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کے بعد اسحاق ڈار کا استعفیٰ منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وزارت خزانہ کے امور ماہرین کی ٹیم چلائے گی۔واضح رہے کہ طبعیت خراب ہونے کے باعث اسحاق ڈار اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں اور وہیں سے وزارت خزانہ کے امور چلا رہے تھے ۔