لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنئیر نائب صدر اور این اے 129کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پانچ دسمبر کو اسلام آباد کے پریڈ گرانڈ میں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں منعقد ہونے والا جلسہ پاکستان کی سیاست کا رخ متعین کردے گا ۔محمد اشرف بھٹی نے مزید کہا کہ عوام ناکام لیگ اور نااہل حکومت کے خا تمے کیلئے لوگ دعائیں کررہے ہیں کیونکہ ن لیگ اپنے دور حکومت میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کر سکی ہے،6 ماہ میں لو ڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعوی کر نے والوں نے ساڑھے چار سال عوام کو لوڈشیڈنگ کے شدید جھٹکے لگائے ہیں، اسی طرح عوام بھی انہیں 2018کے انتخا با ت میں جھٹکے لگا کر ان کی سیاست کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب کر دینگے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بر سر اقتدار لا کر قوم کو مایوس نہیں کرے گی بلکہ ان کی امیدوں پر پورا اترے گی ۔،پیپلز پارٹی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں البتہ پیسے بنانا ان کی اولین ترجیح ہے