کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے ایک مشترکہ ایئرشو منعقد کیا گیا۔فضائی مظاہرے کا انعقاد پاک فضائیہ کی جانب سے پی اے ایف بیس سمنگلی پر کیا گیاتھا۔ایئر شو کے دوران پاک فضائیہ کے ایف 7 پی جی اور چینی ایئرفورس کے جے ایف 10 طیاروں نے شاندار فضائی مظاہرہ کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءا للہ زہری ایئرشو کے مہمانِ خصوصی تھے۔اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سول اور عسکری حکام کے علاوہ شائقین کی بہت بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
