تازہ تر ین

حرمت رسولؐ پر جان بھی قربان، مفتی منیب الرحمان نے حکومتی نمائندگی سے انکار کر دیا، دھر نے کی حمایت میں بولتے ہوئے اہم اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے حکومتی نمائندگی کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے، انہوں نے کہا کہ میں نے دھرنے والوں کا ساتھ دے رکھاہے اس لیے میں حکومت کے مذاکراتی عمل میں شرکت سے معذرت کرتا ہوں۔ انہوں نے حکومتی نمائندگی کرنے سے انکار کر دیا، مفتی منیب الرحمان نے کہا کہناموس رسالت سے متعلق میرا موقف بالکل واضح ہے اور میں اس کا باقاعدہ اعلان بھی کر چکا ہوں۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ نے پندرہ روز سے فیض آباد میں دھرنا دے رکھا ہے، تحریک لبیک کے رہنما اور شرکاء وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ چاہتے ہیں جب کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کرانا چاہتی ہے، رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے مذاکرات میں حکومتی نمائندگی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain