لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں ممبران اسمبلی کی حاضری یقینی بنانے کیلئے ارکان کو پولیس کے ذریعے ہراساں کرنا شروع کردیا، اگلے پندرہ دن میں بڑی سطح پر کرپشن کیخلاف کارروائی میں حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے50 افراد گرفتار کرلئے جائینگے۔ یہ انکشافات سینئر صحافی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کئے، انہوں نے کہا کہ پیرا گون کا کھرا ایک وفاقی وزیر کے گھر جارہا ہے جہاں سے بوگس کمپنیوں کو آپریٹ کیا جاتا تھا، یوتھ فیسٹول میں بھی اربوں روپے تقسیم کئے گئے، اگلے پندرہ روز میں ن لیگ کے 10 اہم افراد جن میں وفاقی وزیر، وزیر مملکت، ارکان اسمبلی، مشیر اور سرکاری افسران شامل ہیں یہ مقدمات درج ہونگے اور انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
