لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ کاشتکاروں کے مسائل پہلے بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے، آئندہ بھی کریں گے۔ شوگر ملیں کاشتکاروں سے گنا 180روپے فی من لینے کی پابند ہوں گی کم قیمت پر گنالینے والی ملوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ میں کاشتکاروں کو گنے کی 180روپے فی من قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بناﺅں گا۔ کاشتکار میرے بھائی ہےں، میں نے ہمیشہ ان کے مفادات کا تحفظ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے یہ بات آج یہاں کسان اتحاد کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں کاشتکاروں کے مسائل ،گنے کی قیمت اور کرشنگ سیزن شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ کاشتکار کا مفاد مجھے بے حد مقدم ہے اور کسی کو کاشتکار کے مفادات سے نہیں کھیلنے دوں گا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کاشتکاروں کی جماعت ہے اور حکومت نے کاشتکاروں کی بہتری کےلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے کاشتکارو ں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں۔ حکومت نے اربوں روپے کا کسان پیکیج دے کر کاشتکاروں کو ریلیف دیاہے اور کاشتکاروں کے لئے کھاد پربھی اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سیکرٹری صنعت اور کین کمشنر شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس بلا کر کرشنگ سیزن جلد شروع کرائیں جو ملیں مقررہ مدت میں کرشنگ سیزن شروع نہیں کریں گی ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی اورکاشتکاروں کو ملوں سے ان کے بقایا جات کی جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کاشتکاروں کوبروقت ادائیگیاں نہ کرنے پر اپنے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کسان میلے کے انعقاد کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کے وفد کی بجلی کے بقایا جات کے حوالے سے وفاقی وزیر اویس لغاری سے میٹنگ کرائی جائے گی۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ، سیکرٹریز زراعت، صنعت، کمشنر لاہور ڈویژن ،سی سی پی او لاہور اور کین کمشنر پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت آج ےہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس مےں”خادم پنجاب صاف پانی پروگرام “کے امو رپر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام مفاد عامہ کا بہت بڑا منصوبہ ہے اور اس منصوبے کو بہترین انداز اور پیشہ وارانہ طریقے سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پینے کے صاف پانی کی فراہم کے پروگرام میں تاخیر ہوئی،چند عناصر کی وجہ سے اس پروگرام کو دھچکہ پہنچاتاہم اب تیزی سے کام کرتے ہوئے اس تاخیر کا ازالہ کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے نیت نیک ہوتو کامیابی قدم چومتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ سب ایک ٹیم کے طو رپر آگے بڑھیں اور اس پروگرام کو کا میاب بنائیں۔ اس پروگرام سے عوام کو پینے کا صاف پانی ملے گا جوان کا بنیادی حق ہے اورہم نے ملکر یہ حق صوبے کے عوام کو دینا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے ہر منصوبے کے انٹرنل آڈٹ کا نظام بنایاہے اور مو¿ثر مانیٹرنگ کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا میکنزم بھی متعارف کرایا گیاہے۔ چیف سیکرٹری ، چیئرمین صاف پانی کمپنی ساﺅتھ چودھری عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری ہاﺅسنگ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے فیصل آباد میں 6سالہ بچی کے قتل کے وا قعہ کا نوٹس لےتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزےراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دےتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانو ن کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے گزشتہ چند روز سے مظاہروں کے دوران حراست میں لیے گئے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے رہنماﺅں اور ارکنوں کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔