لاہور(ویب ڈیسک) میڈیا میں تنقید ہونے پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے آڈٹ رپورٹ کے بارے میں وضاحتیں پیش کرنا شروع کردیں۔نجم سیٹھی نے چند روز قبل ہی گورننگ بورڈ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں دیا جانے والا بیان ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل ون اور ٹو ایڈیشن کا آڈٹ کرلیا جب کہ بورڈ آف گورنرز نے بھی آڈٹ رپورٹ منظور کرلی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آڈٹ میں ایک ماہ کی تاخیر سری لنکا کے دورئہ پاکستان کی وجہ سے ہوئی۔