لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور میں کینال روڈ پر پاکستان کے سب سے بڑے بیجنگ انڈرپاس کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ مکمل ہونے والے انڈرپاس سے گزرے اور اس کا معائنہ کیا۔ 1.3 کلومیٹر طویل انڈرپاس 125 دن کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے ۔ بیجنگ انڈر پاس کی اونچائی 5.1میٹر ہے جس میں سے ہر قسم کی ٹریفک گزرسکتی ہے اور اس انڈرپاس سے روزانہ اڑھائی لاکھ گاڑیاں گزریں گی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ٹھوکر نیاز بیگ سے لے کر ہربنس پورہ تک کینال روڈ سگنل فری ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے بیجنگ انڈرپاس کے افتتاح کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ انڈرپاس کے منصوبے پرتقریباً ساڑھے تین ارب روپے لاگت آئی ہے اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا انڈرپاس ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ میں اس منصوبے کی شاندار اور بروقت تکمیل پر اہلیان لاہور کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 1.3 کلومیٹر طویل یہ انڈرپاس فن تعمیر کا ایک اعلیٰ شاہکار ہے جس سے ٹریفک کے بہاﺅ میں بے پناہ بہتری آئے گی۔ اس انڈر پاس پر ریلوے کی گاڑیوں کی گزرگاہیں بھی بنائی گئی ہیں جس سے ریل گاڑیوں کی آمد و رفت میں بھی سہولت ہوگی۔ اس سے ملحقہ سڑک رنگ روڈ سے ملتی ہے اور اس سے شہریوں کو بہت ریلیف ملے گا اور ان کا قیمتی وقت بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ انڈرپاس کے اس شاندار منصوبے سے شہر لاہور کے عوام کو بہترین سہولت ملے گی۔ ان کا قیمتی وقت بچے گا اور شہری بروقت اپنی منزل پر پہنچیں گے۔ اس انڈرپاس سے روزانہ لاکھوں گاڑیاں گزریں گی اور ٹریفک مینجمنٹ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ لاہو رکی بڑھتی ہوئی ٹریفک پر قابو پانے کے لئے یہ بہترین منصوبہ ہے اور میں منصوبے کی تکمیل پر ایک بار پھرشہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شفافیت، معیار اور فن تعمیر کا اعلیٰ شاہکار ہے۔ جدید اور معیاری انفراسٹرکچر معاشی ترقی کو تیز کرنے کا باعث بنتا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے انفراسٹرکچر بہتر بنایا ہے۔ صوبے میں سڑکوں، انڈرپاسز، فلائی اوورز کا جال بچھا دیا ہے۔ انفراسٹرکچر کے تمام منصوبے شفافیت اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اس انڈرپاس کا نام بیجنگ انڈرپاس رکھا گیا ہے اور یہ منصوبہ پاکستان اور چین کی دوستی کی شاندار یادگار ہے اور آج ہمارے درمیان چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ انڈرپاس درحقیقت لاہور اور بیجنگ کے درمیان تعلقات کا ایک پل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے اور ہم چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا عظیم تحفہ دینے پر چین کی قیادت، حکومت اور عوام کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں اور یہ تحفہ چین کی قیادت کا پاکستان کے عوام کیلئے محبت کا اظہار ہے او رہمیں اس پر فخر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور اورملتان کے بعد لودھراں اوربہاولپور مےں بہت جلد سپےڈوبس سروس کا اجراءکےاجارہا ہے اوران اضلاع مےں آئندہ ہفتے سے سپےڈو بس سروس کا آغاز ہوجائے گا۔صوبے کے عوام کو معےاری ،تےز رفتار اورجدےد سفری سہولتوں کی فراہمی ہماری اولےن ترجےح ہے اورعوام کو باوقاراورآرام دہ ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے کے وسائل صرف کئے گئے ہےں ۔وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف نے ےہ بات وےڈےو لنک کے ذرےعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،جس مےں سپےڈوبس سروس کے منصوبے پر پےش رفت اوردیگرمتعلقہ امور کا جائزہ لےاگےا۔ وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مےٹروبس سروس نے ٹرانسپورٹ کے شعبے مےں بہتری لانے کے حوالے سے موثر کرادار ادا کےا ہے۔ مےٹروبس سروس کے ذرےعے روزانہ لاکھوں افرادباوقار طرےقے سے اپنی منزل پر پہنچ رہے ہےں۔ انہوںنے کہاکہ مےٹروبس سروس کے جدےد نظام نے ٹرانسپورٹ کے شعبے مےں انقلابی تبدےلی برپاکی ہے ۔شہرےوں کی سہولت کےلئے سپےڈو بس سروس کا اجراءبھی حکومت پنجاب کا انقلاب آفرین اقدام ہے ۔ لاہور اورملتان مےںسپےڈو بسوں کے اجراءسے عوام کوباوقار طرےقے سے سفرکی سہولت ملی ہے اورلودھراں اور بہاولپور مےں سپےڈو بسوں کے اجراءکےلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہےں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں چھائے ہوئے اندھیروں کو ختم کیا ہے جبکہ اس کے برعکس ماضی کے حکمرانوں نے توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا جاتا ہے اور آج ملک میں لوڈ شیڈنگ قصہ پارینہ بن چکی ہے۔