لاہور (ویب ڈسک) جاوید ہاشمی کی جانب سے ن لیگ میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سیاستدان جاوید ہاشمی کی نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ جاوید ہاشمی نے ن لیگ میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تاہم اب جاوید ہاشمی نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے وضاحت کی کہ نواز شریف سے ملاقات میں کافی گلے شکوے ہوئے۔ تاہم ن لیگ میں دوبارہ شمولیت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس حوالے سے بہت سے معاملات کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ن لیگ میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ ابھی نہیں کر سکتا۔ واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے اس سے قبل 2011 میں ن لیگ کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تاہم بعد ازاں 2014 کے دھرنوں میں جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف کو بھی خیر آباد کہہ دیا تھا۔
