جڑانوالہ(تحصیل رپورٹر) شیخ رشید نے کہا کہ 30دسمبر سے پہلے نواز شریف کی حکومت ختم ہو جائے گی اور دونوں بھائیوں کو احتساب کے بعد جیل میں ڈالا جائے گا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے عمران خان کے پیغام کو لوگوں کے دلوں میں پہنچانے کا راستہ بنا رکھا ہے۔مزید کہا کہ میری ملوں میں گنا 180روپے لیا جارہا ہے جبکہ بلیک مافیا اور ن لیگ کی ملوںکی ملی بھگت سے دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے جس کی تمام تر ذمہ دار ن لیگ کی حکومت ہے۔ شہباز شریف اور نواز شریف کی ملوں میں ہی کسان کا استحصال کیا جا رہاہے اور خود ہی یہ لوگ عوام میں ڈرمے بازیوں کے ذریعے کسانوں کے حق میں بیان دے رہے ہیں۔ جبکہ حقیقت بالکل اس کے برعکس ہے۔ چودھری سرور سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ امریکہ کے صدر ٹرمپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ اسرائیل کی ایک نہ چلنے دیں گے۔ ہم مسلمان اتحاد میں ہیں۔ حکومتوں نے 30سالو ں میں کوئی بھی کام نہ کیا۔ نہ تو عوام کے پاس صاف پینے کا پانی ہے۔ اور نہ ہسپتالوں میں دوائی جبکہ صحت کے پروگراموںکے ذریعے عوام کو جھانسے دیے جا رہے ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں بننے والی حکومت میں عوام کی بنیادی سہولیات کو اولین رکھیں گے۔ مزید کہا کہ خیبر پختوانخوا کی مثال عوام کے سامنے ہے کہ جس میں صرف میرٹ کی بالا دستی ہے نہ کوئی حکومتی رکن اور نہ پولیس اور نہ کوئی ادارہ عوام کو انصاف سے محروم رکھ سکتا ہے۔ جبکہ عوام خبیر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت سے خوش ہیں۔
