تازہ تر ین

سعودی عرب پر میزائل حملہ ،پاکستان بھی میدان میں آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ پچھلے دو ماہ میں یمن سے سعودی عرب پر تیسرا میزائل حملہ ہے، جبکہ سعودی فورسز نے میزائل کو پھٹنے سے قبل ہی کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے معصوم شہریوں پر بڑھتے ہوئے حملے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں اور یمن کے بحران کا سیاسی حل وقت کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ دہشت گردی کی تمام اشکال کے خلاف پاکستان مملکت سعودی عرب کیساتھ کھڑا ہے، حرمین شریفین کو کسی خطرے کی صورت میں پاکستان سعودی حکومت و عوام کے شانہ بشانہ ہوگا۔واضح رہے کہ کل یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل ال یماما پیلس کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سعودی اتحادی فورسز نے میزائل حملے کو ناکام بنادیا تھا۔ میزائل حملے کے وقت ال یماما پیلس میں سعودی رہنماو¿ں کا اجلاس جاری تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain