تازہ تر ین

بیت المقدس کے مسئلے پر امریکہ کیخلاف ووٹ دینے والے کو نمٹ لینگے،ٹرمپ آپے سے باہر

نیویارک (مانیٹرنگ) امریکہ نے پوری عالمی برادری کو دھمکی دی ہے کہ جس نے آج جنرل اسمبلی میں امریکہ کے خلاف ووٹ ڈالا اس کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے اور اس کی امداد میں کٹوتی کی جائے گی۔ اسی قسم کی دھمکی براہ راست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے آئی ہے جبکہ اقوام متحدہ میں امریکی خاتون مندوب نے بھی مختلف ممالک کے سفیروں کو دھمکی آمیز خط لکھے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کر لینے کے خلاف جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے سلامتی کونسل میں امریکہ کے خلاف قرارداد پیش ہوئی تھی جسے امریکہ نے ویٹو کر دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جس ملک نے امریکہ کے خلاف ووٹ دیا اس کی امداد میں کمی کر دی جائے گی۔ ٹرمپ نے کہا وہ تمام صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں جو کچھ ہوا وہ ہماری بے عزتی تھی۔ ایسی بے عزتی ماضی میں کبھی نہیں ہو تی۔ اقوام متحدہ فائدے کی بجائے ہمیں نقصان پہنچا رہی ہے ہمیں ہمیشہ کہا گیا ہے کہ ”ڈومور اینڈ پے مور“ یعنی ہم سے مزید رقم کا تقاضہ کیا جاتا ہے۔ ہم امریکی عوام کی بہبود کیلئے سفارتخانہ منتقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ ممالک بھی ہماری مخالفت میں کھڑے ہو جاتے ہیں جس کو ہم امداد دیتے ہیں۔ نکی ہیلی نے مختلف سفیروں کو خط میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی میں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے خلاف قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کے نام صدرٹرمپ کو دونگی اور ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائے گا۔ نکی ہیلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے امریکی عوام کی خواہشات کے مطابق بیت المقدس میں سفارتخانہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، جن ممالک کی ہم مدد کرچکے ہیں ان سے امریکا کو نشانہ بنانے کی توقع نہیں رکھتے۔ تاہم جمعرات کو جنرل اسمبلی میں امریکی فیصلے کے خلاف تنقیدی ووٹ ڈالا جائے گا اور اس دوران قرارداد کی حمایت کرنے والے ہر ملک کا نام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتاو¿ں گی، اور ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائےگا۔ امریکہ کے اہم اتحادی ممالک برطانیہ، فرانس، جاپان، اٹلی اور یوکرین نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالے جس میں کہا گیا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق کسی بھی فیصلے کی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain