تازہ تر ین

شمالی کوریا نے نئی عالمی پابندیوں کو اقدام جنگ قرار دے دیا

پیانگ یانگ(ویب ڈیسک )شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئیں نئی اقتصادی پابندیاں شمالی کوریا کے خلاف اقدام جنگ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شمالی کوریا پر عائد نئی اقتصادی پابندیوں پر اپنے ردعمل میں شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی پابندیاں اس کو اقتصادی بحران کا شکار کرنے کےلئے ہیں، امریکہ اپنی ایٹمی طاقت کے زور پرخوفزدہ کرنے کی کوشش کررہا ہے اور ہمارے ملک پرسخت سے سخت پابندیاں عائد کرنے کےلئے دباو¿ بڑھارہا ہے۔شمالی کوریا نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام شمالی کوریا کی خودمختاری کےخلاف اور جنگ کے اقدامات کے مترادف ہے۔شمالی کوریا پرنئی پابندیاں اقوام متحدہ کی جانب سے نئے بیلسٹک میزائل تجربے کےبعد عائد کی گئیں ہیں جس کا مسودہ امریکا کی جانب سے پیش کیا گیا تھا جبکہ شمالی کوریا کو پہلے ہی امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں کا سامنا ہے۔اس سے قبل امریکہ کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ شمالی کوریا پر پابندی کے حق میں ڈالے گئے ووٹس نے یہ ثابت کیا ہے کہ ’دنیا امن چاہتی ہے ہلاکتیں نہیں جبکہ شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ کا امریکی صدر کے بیان کے جواب میں کہنا تھا کہ شمالی کوریا امن یا نیوکلیئر جنگ کے دوراہے پر کھڑا ہے، ایسے موقع پر امریکی صدر کے اشتعال انگیز بیانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain