سرینگر (خصوصی رپورٹ)کشمیریوں نے ایکبار پھر مذہبی رواداری کا ثبوت دیتے ہوئے ایک بے سہارا پنڈت خاتون کی آخری رسومات ادا کر کے اسکے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قاضی گنڈ کے مضافاتی گاﺅں لیو ڈورہ میں مقیم کشمیری پنڈت خاتون ننسی کول کی آخری رسومات کو مقامی مسلم آبادی نے انجام دیااور اسکے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری بھی لی ۔ پنڈت خاتون کا گزشتہ شب انتقال ہو گیا تھا جبکہ اسکاشوہر گزشتہ سال 22دسمبر کو انتقال کرگیا تھا ۔خاتون کی موت سے اسکے چار بچے بے سہارا ہوگئے ۔ننسی کول کی موت کے بعد اسی بچے بے سہارا ہو گئے۔ مقامی کشمیری مسلمانوںنے نہ صرف ننسی کی آخری رسومات انجام دیں بلکہ اسے بچے کی ذمہ داری بھی لی ۔ ننسی کی موت کی خبر سنتے ہی لوگ اپنی مصروفیات ترک کر کے گھروں سے نکل آئے اور انہوںنے مرحومہ کی آخری رسومات انجام دیں۔ انہوںنے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ بے سہارا بچوں کیلئے سرکاری مدد و اعانت کا بندوبست کریں اور یتیم بچوں میں سے کسی کو سرکاری نوکری فراہم کریں۔