تازہ تر ین

تین سو افراد کا قاتل مگر مچھ گستافجو اب بھی زندہ ہے

بوجمبورا (نیٹ نیوز) افریقی ملک برونڈی میں ایک آدم خور مگرمچھ گستاف اتنا مقبول ہے کہ وکی پیڈیا پر اس کے لیے ایک پیج مختص کردیا گیا ہے کہتے ہیں کہ یہ خونخوار مخلوق اب تک 300 سے زائد انسانوں کو کھا چکی ہے لیکن اس کے باوجود ابھی تک اسے مارا نہیں جاسکا۔ یہ مگرمچھ برونڈی کے مشہور دریا روزیزی میں پایا جاتا ہے اور اس کی عمر 60 سال کے لگ بھگ ہے ، اس خونخوار مگرمچھ کو پکڑنے کی کئی مرتبہ کوشش کی گئی لیکن یہ ہمیشہ بچ نکلا اس کا وزن اندازا 900 کلوگرام اور لمبائی 18 سے 25 فٹ تک ہے ۔ پہلے اندازہ لگایا گیا کہ یہ عفریت 100 سال کا ہے لیکن 2014 کی پی بی ایس ڈاکیومنٹری میں اس کا کھلا جبڑا ماہرین نے دیکھا اور اس کے دانت دیکھ کر بتایا کہ یہ 60 سال کے قریب ہے کیونکہ اس کے منہ میں پورے دانت ہیں جو 100 سال کے مگرمچھ میں ازخود نکل آتے ہیں۔گستاف ایک خونخوار جانور ہے جسے کلاشنکوف تک سے مارنے کی کوشش کی گئی اس کے دائیں کندھے پر ایک گہرا زخم آیا ہے لیکن وہ مرا نہیں، سائنس دانوں کا خیال ہے کہ شاید اپنی جسامت کی وجہ سے یہ بلٹ پروف ہوگیا ہے جس پر اب کوئی گولی اثر نہیں کرتی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain