تازہ تر ین

شریف خاندان سے کا روباری تعلق نہیں ، عمران نے تما شا لگا رکھا ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کسی کےلئے کوئی این آر او نہیں ہونا چاہیے، اگر دامن صاف ہو تو کسی این آر او کی ضرورت نہیں ہوتی۔ عمران خان الزامات لگانے کے پرانے عادی ہیں، جو الزام لگائے وہ جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، مجھ پر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو پھانسی دیدی جائے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے ہسپتال داخل ہونا ہے، علاج کے سلسلہ میں میری گردن پر ٹیکے لگنے ہیں۔ خواہش ہے کہ جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس پہنچ جاﺅں۔ 2002سے 2004 تک میں پاکستان میں ٹیکس نان ریذیڈنٹ تھا کیونکہ میں یو اے ای میں تھا اسی دوران میرے بیٹے نے جو وہاں پر پراپرٹی، ٹریڈنگ کا کاروبار کرتا ہے نے 2007میں ولاز خریدے نہیں تھے بلکہ بک کئے تھے پھر انہیں بیچ دیا گای تھا۔ کاروباری لوگ جانتے ہیں کہ اس طرح کے سودوں میں خریدے بغیر بھی کام کیا جا سکتا ہے۔ میں یواے ای میں تھا اسی لئے ڈائریکٹر کی حیثیت سے دستخط کئے مجھے علی ڈار کے بزنس کی تفصیل معلوم نہیں اس لئے اس سے پوچھا تو پتہ چلا۔ عمران خان نے چار سال سے ملک میں تماشہ لگا رکھا ہے۔ شریف فیملی سے میرا کوئی کاروباری تعلق نہیں ہے۔ ان کی بیٹی میری بہو ہے۔ میرے دونوں بیٹے یواے ای میں قانون کے مطابق کاروبار کرتے ہیں۔ جس کا باقاعدہ آڈٹ ہوتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ کوی این آر او نہیں ہونا چاہیے نہ ہی اس کی ضرورت ہونی چاہیے۔ شہباز شریف سعودیہ گئے ہیں نواز شریف بھی میڈیا کے بقول جا رہے ہیں تو یہ محض اتفاق بھی ہو سکتا ہے۔ میری کئی دن سے نواز شریف سے بات نہیں ہوئی اس لئے لاعلم ہوں۔ نواز شریف ہی ہمارے صدر و وزیراعظم ہیں، شہباز کووزیراعظم کےلئے نامزد کرنا پارٹی کا اختیار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain