میٹرو ٹرین چین کے صدراور وزیراعظم کا پاکستان کیلئے تحفہ:شہبازشریف

لاہور (پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وزیروانگ یاجن (Mr. Wang Yajun)کی سر براہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی،جس مےںباہمی دلچسپی کے امور، سی پیک کے منصوبوں پر پیش رفت اور مسلم لیگ (ن) و کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مابین تعلقات کو مزیدمضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کےا گےا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وزیر وانگ یاجن نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی انتھک محنت اور کرشماتی لیڈر شپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قابل فخر قیادت میں پنجاب میں نمایاں ترقی ہوئی ہے اور شہباز شریف کی پنجاب حکومت نے حیران کن اور متاثر کن کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوںنے کہاکہ صوبے کی معاشی و سماجی ترقی کےلئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ٹھوس اور شاندار اقدامات کئے ہیں۔پنجاب آ کر علم ہوتا ہے کہ پنجاب سپیڈ شہباز شریف کا دوسرا نام ہے اورشہباز شریف نے پنجاب سپیڈ کے ذریعے صوبے کی تعمیر و ترقی میں کرشماتی انداز میں غیر معمولی کام کیا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہےںاوروزےراعلیٰ شہبازشرےف کی ذاتی دلچسپی کے باعث پاکستان مےں متعدد چےنی کمپنےاں کام کررہی ہےں جبکہ پنجاب مےں چےنی کمپنےوں نے متعدد منصوبوں مےں سرماےہ کاری کررکھی ہےںاورہم آپ کی ولولہ انگےز قےادت کو سراہتے ہےں۔ انہوںنے کہاکہ شہروں کی سڑکوں کوخوبصورت اور صاف ستھرا دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے، انہوںنے کہاکہ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے انتہائی محنت کے ساتھ توانائی منصوبوں کو قلےل عرصے مےں پاےہ تکمےل تک پہنچاےا ہے اورآج پاکستان مےں لوڈ شےڈنگ ختم ہوئی ہے جس کا فائدہ پاکستانی عوام کو پہنچ رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ سی پےک بےلٹ اےنڈ روڈ منصوبے کا فلےگ شپ پروگرام ہے جس کے باعث پاکستان مےں تعمےر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے اورچےن پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے سفر مےں قدم سے قدم ملا کر چلتا رہے گا۔انہوںنے کہاکہ چند ملک سی پےک کی مخالفت کررہے ہےں لےکن اسے انہےں کچھ حاصل نہےں ہوگابلکہ وہ ترقی اورخوشحالی کے سفر کے اپنے مواقع ضائع کرےںگے۔ انہوںنے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے اوردونوں جماعتوں کے تعلقات میں وقت گزرنے کےساتھ مضبوطی آ رہی ہے۔دونوں جماعتوں کے مابےن تعلقات کو مزےد مضبوط بنانے کےلئے اقدامات جاری رکھے جائےں گے اورپارٹی کی سطح پر دوستی کو مزےد مستحکم کرےںگے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ مسلم لےگ(ن) کے ساتھ ہر سطح پر تعاون ہمےشہ کےلئے جاری رکھے گی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وزیر نے لاہور اورنج لائن میٹر و ٹرین کے منصوبے کی جلد تکمیل کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنیاں اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کریں گی ۔انہوںنے منصوبے کی اجازت ملنے پر وزےراعلیٰ شہبازشرےف کو مبارکباد دےتے ہوئے کہاکہ بلاشبہ ےہ مفاد عامہ کا بہت بڑا منصوبہ ہے جس کےلئے ہمار اتعاون آپ کے ساتھ رہے گا۔انہوںنے کہاکہ مےں نے خود بھی اورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے کا دورہ کےا ہے اورہماری کوشش ہوگی کہ اس منصوبے کو جتنی جلدی ممکن ہوسکے مکمل کےاجائے تاکہ عوام کو عالمی معےار کی سفری سہولتےں مل سکےں ۔انہوںنے کہا کہ چےن پاکستان کی تعمیر و ترقی میں پورا تعاون جاری رکھے گا۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے چےنی وزےر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورچےن کے تعلقات ہر آنے والے وقت مےں مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہےں۔ پاکستان اور چین کی دوستی کو سی پیک نے مزید مضبوط کیا ہے اور سی پیک کے باعث پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔موجودہ حکومت نے انتہائی کم عرصہ میں توانائی کے منصوبے مکمل کر کے لوڈ شیڈنگ ختم کی ہے۔پاکستان میں جتنے منصوبے موجودہ حکومت نے مکمل کئے ہیں، 70سالہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔پنجاب حکومت نے توانائی کے منصوبوں کو رےکارڈمدت مےں تکمےل کر کے عالمی رےکارڈ قائم کےا ہے۔گزشتہ روز جھنگ مےں 1263مےگاواٹ کے پنجاب گےس پاور پلانٹ کا سنگ بنےاد رکھاگےاہے اورےہ منصوبہ بھی رےکارڈ مدت مےں مکمل کےا جائے گا۔وزےراعلیٰ نے کہاکہ چےن کے صدر شی جن پنگ اےک عالمی مدبر کے طورپرہمےشہ ےاد رکھے جائےںگے کےونکہ انہوںنے چےن کو ترقی کی نئی شاہراہ پر گامزن کےا ہے۔بےلٹ اورروڈ کے شاندار وےژن کے تحت وہ دنےا کے ممالک کو آپس مےں ملا رہے ہےں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وزیروانگ یاجن نے وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے ملاقات کے دوران ان کی غےر معمولی محنت،کام سے لگن ،عوامی خدمت کے بے مثال جذبے اور کرشماتی لیڈر شپ کو شاندار الفاظ مےں خراج تحسےن پےش کےا۔انہوں نے وزےراعلیٰ پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قابل فخر اورولولہ انگےز لےڈر شپ مےں پنجاب حکومت نے حیران کن اور متاثر کن کامیابیاں حاصل کی ہیں،بلاشبہ صوبے کی معاشی و سماجی ترقی کےلئے آپ نے ٹھوس انداز مےں عملی اقدامات کئے ہیں۔مےں نے خود پنجاب کی ترقی کا عملی مشاہدہ کےاہے اوراس امر مےں کوئی شک نہےں کہ ےہ پنجاب سپےڈ کے ذرےعے ہی ممکن ہوا ہے اورپنجاب سپےڈ آپ کی کرشماتی قےادت کا دوسرا نام ہے اوراسی پنجاب سپےڈ کے باعث چےن کی متعدد کمپنےاں پنجاب مےں سرماےہ کاری کررہی ہےںکےونکہ ہمےں اورچےنی کمپنےوں کو آپ کی لےڈر شپ پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوںنے کہاکہ لاہورسمےت دےگرشہروں کی خوبصورت اورصاف ستھری سڑکےںدےکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے اوراس کا کرےڈٹ آپ کی بہترین مینجمنٹ کو جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ روزآپ نے صبح6بجے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا دورہ کیااورآج تعطیل کے باوجود آپ نے اپنے سرکاری فرائض کا آغاز صبح8بجے کیا۔آپ نا کوئی تعطیل کرتے ہیں اور نہ آرام، صرف کام، کام اور کام کرتے ہیںاورمحنت کے ساتھ اپنے صوبے کے عوام کی خدمت کررہے ہےں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ممتاز شاعر مرتضیٰ برلاس کی اہلیہ معروف براڈ کاسٹر فریدہ عباسی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سنگا پور میں ہونے والی اوشنیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 8طلائی تمغے جیتنے پر پاکستانی پاور لفٹرز سنیہا غفور اور ٹوئنکل سہیل کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعلیٰ نے پاور لفٹنگ کے عالمی مقابلے میں سنیہا غفور اور ٹوئنکل سہیل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں پاور لفٹرز کا انفرادی طور پر 4،4طلائی تمغے جیتنا منفرد اعزاز ہے۔ پاکستانی پاور لفٹرز سنیہا غفور اور ٹوئنکل سہیل نے طلائی تمغے جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔پاور لفٹرز سنیہا غفور اور ٹوئنکل سہیل کا عملی میدان میں اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کرنا باعث فخر ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سنیہا غفور اور ٹوئنکل سہیل نے بہترین کھےل اور مہارت کا مظاہرہ کر کے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاور لفٹنگ کے عالمی مقابلے میں طلائی تمغوں کا حصول سخت محنت کے بغیر ناممکن تھا۔انہوں نے کہا کہ سنیہا غفور اور ٹوئنکل سہیل نسیم جیسی با صلاحیت بیٹیاں قوم کا فخر ہیںاورانہوںنے ثابت کیا ہے کہ پاکستا نی خواتین کھیل کے میدان میں بھی نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں۔ میںدعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ سنیہا غفور اور ٹوئنکل سہیل کو آئندہ بھی مزےد کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔

 

امریکی وزارت خارجہ کا القدوس کواسرائیلی دارلحکومت کوتسلیم کرنے سے انکار

قاہرہ ، بیروت ،غزہ ، ریاض،واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب لیگ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دا ر ا لحکو مت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ سعودی عرب نے امریکی صدر ٹرمپ کے مقبوضہ القدس کو اسرائیلی دا ر ا لحکو مت تسلیم کرنے کیخلاف عالمی اتفاق رائے کو سراہا ہے، مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق متنازع امریکی اعلان پر فلسطین بھر میں احتجاج کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا ، اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ سے شہید 4 فلسطینیوں کی نماز جنازہ غزہ میں ادا کر د ی گئی ،تازہ جھڑ پو ں میں متعدد فلسطینی شہید جبکہ 50سے زائد فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے جبکہ لبنان میں بھی واشنگٹن کے فیصلے کیخلاف امریکی سفارتخانے کے نزدیک ہز ا ر و ں افراد نے احتجاج کیا ،لبنانی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور تیز دھار پانی کا ا ستعما ل کیا،اس دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں ہونیوالی جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دا ر ا لحکو مت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد فلسطین اور اردن کی درخواست پر طلب کیا گیا عرب لیگ وزرائے خا رجہ کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہوا، اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا فیصلہ عالمی قوانین کی بھیانک خلا ف ورزی ہے اور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں جبکہ اس فیصلے سے خطے میں تشدد میں اضافہ ہوگا۔اجلاس سے خطاب میں سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے امریکی فیصلے کو یکطرفہ اور باطل قرار دیتے ہوئے کہا ایسی غلطی پر چپ نہیں رہ سکتے، امریکی فیصلے سے عرب دنیا میں امریکی ا عتبار ختم ہوگیا ہے۔فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کا کہنا تھا امریکی فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، امریکی نائب صدر اور فلسطینی صدر محمود عباس کی طے شدہ ملاقات منسوخ کردی گئی ہے جبکہ مصر کے قطبی عیسائی چرچ کے پوپ نے بھی امریکی نائب صدر پینس سے ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ،جبکہ اردن کے وزیر خار جہ ایمن الصفدی کا کہنا تھا فلسطینیوں کو مطمئن کیے بغیر خطے میں قیام امن ممکن نہیں۔مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا موجودہ صور تحا ل سے شدت پسندوں کو فائدہ ہوگا، عالمی برادری دو ریاستی حل یقینی بنائے۔لبنان کے وزیر خا رجہ نے کہا صدر ٹرمپ کے متنازعہ فیصلے پر امریکہ کیخلاف اقتصادی پابندیوں پر غور ہونا چاہیے۔امریکی فیصلے سے خطے میں تشدد میں اضافہ ہو گا۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکہ کے مقبوضہ القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کر نے کیخلاف عالمی اتفاق رائے کو سراہا اورامریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں اپنا فیصلہ واپس لے اور فلسطینیوں کو ان کا جائزہ حق خود ارادیت دلانے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کرے،عادل الجبیر نے کہا سعودی عرب کی جانب سے بیروت میں 2002 میں منعقدہ عرب سربراہ اجلاس میں پیش کردہ عرب امن اقدام تمام بحرانوں کے حل کیلئے ایک نقشہ راہ ( روڈ میپ) فر ا ہم کرتا ہے،عالمی برادری مشرق وسطی کے اس دیرینہ تنازع کے جامع و منصفانہ حل کیلئے کوششوں کو مزیدتیز کرے ،ادھر امریکی فیصلے کیخلاف فلسطین بھر میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے اور غم و غصے کی لہر برقرار ہے، اسرائیلی فوج کی فضائی کارروائی اور فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے 4 افراد کی نماز جنازہ غزہ میں ادا کردی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی تازہ بمباری کے نتیجے میں 50افراد زخمی ہوئے جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں لوگ ٹولیوں کی شکل میں احتجاج کر رہے ہیں جن پر قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے۔مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے صلاح الدین میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فورسز نے ‘اسٹن گرینیڈ’ اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے جبکہ قابض فورسز نے فلسطین کی رکن اسمبلی جہاد ابو زونید سمیت 13 مظاہرین کو گرفتار کرلیا،اسرائیلی فورسز نے علاقے کی تمام دکانیں زبردستی بند کرادیں اور فلسطینی پرچم اور پوسٹرز بھی قبضے میں لے لیے۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں بھی امریکی سفارت خانے کے باہر ایک مرتبہ پھر مظاہرہ کیا گیا ،ہز ا ر و ں افراد سفارتخانے کے باہر فلسطینی پرچموں کیساتھ جمع ہوئے اور امریکی فیصلے کی مخالفت میں نعرے بازی کی، مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بھی شہری امریکی فیصلے کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے اور مقبوضہ بیت المقدس کوفلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔دوسری طرف لبنان میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے واشنگٹن کے فیصلے کیخلاف امریکی سفارتخانے کے نزدیک ہز ا ر و ں افراد نے احتجاج کیا ،لبنانی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور تیز دھار پانی کا ا ستعما ل کیا،اس دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں ہونیوالی جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے آوکار میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطین نواز مظا ہر ین علاقے میں و ا قع امریکی سفا رتخانے کے نزدیک جمع ہوئے ،انہیں سفارتخانے کی طرف جانیوالی شاہراہ پر خاردار تاریں لگا کر کمپلیکس تک پہنچنے سے روک دیا گیا جبکہ سکیو رٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور تیز دھار پانی کا استعمال کیا ۔ پتھرا اور آنسو گیس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ، فلسطین اور لبنان کے قومی پرچم اٹھا ئے مظاہرین نے صدرٹرمپ کیخلاف شدید نعرے بازی کی امریکی صدر کا پتلا نذر آتش کیا ۔ مظا ہرین میں فلسطینی جماعتوں کیساتھ ساتھ لبنانی اسلام پسند اور بائیں بازو کے ارکان شامل تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے متوقع دورہ فرانس کیخلاف پیرس میں سیکڑوں افراد نے احتجا جی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے دوہری پالیسی اپنانے پر صدر میکرون کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں بھی امریکی فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔یروشلم کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ اعلان کے بعد اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو قتل عام بھی جاری ہے ،صیہونی فوج کے ہاتھوں مزید 4فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے جبکہ فضائی حملوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی فضائی بمباری سے 2 بچوں سمیت 4 افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جب کہ گزشتہ دو دن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 10سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے اور اپنا سفارت خانہ منتقل کرنے کے اعلان کے بعد مقبوضہ فلسطین میں صورت حال مزید بگڑ گئی ہے، گزشتہ چار روز سے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا ہے۔ اسرائیل نے فلسطینی علاقوں سے راکٹ داغنے کا الزام لگا کر بے گناہ فلسطینیوں پر بمباری کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مغربی کنارے میں بیت اللحم، رملہ اور الخلیل سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں فلسطینیوں نے احتجاج کیا، اسرائیلی پولیس نے نہتے فلسطینیوں پر آنسوں گیس کی شیلنگ،لاٹھی چارج اور ربڑ کی گولیاں برسانے کے علاوہ براہ راست فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوئے، اس کے علاوہ درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ نئی مزاحمتی تحریک کے اعلان کے بعد حماس نے غزہ سے تین راکٹ داغے جو اسرائیل کے علاقوں میں گرے، جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کئے، حملوں میں ہتھیار تیار کرنے والے ایک مرکز اور اسلحے کے گودام کو نشانہ بنایا گیا حملوں میں جنگی طیاروں اور ٹینکوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ عرب لیگ نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو منسوخ کر دے کیونکہ اس سے خطے میں تشدد میں اضافہ ہو گا۔قاہرہ میں عرب ممالک کے 22 وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بدھ کو کیا گیا اعلان ’عالمی قوانین کی خطرناک خلاف ورزی ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔‘عرب لیگ کی جانب سے یہ اعلامیہ مصر کے مقامی وقت صبح تین بجے جاری کیا گیا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کا اسرائیل کے پورے یروشلم پر دعوے کو تسلیم کیے جانے سے امریکہ کی اس پالیسی کے منافی ہے جس کے تحت یروشلم کا فیصلہ مذاکرات کے ذریعے ہونے چاہیے۔عرب لیگ کا مزید کہنا ہے کہ ’امریکہ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اس سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا، غصہ اور بھڑکے گا اور خطرہ ہے کہ خطے میں مزید تشدد اور افراتفری پھیلے گی۔ 22 عرب ممالک کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں قرارداد منظور کرائی جائے گی۔ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے بعد اسرائیل دوسرے ملکوں پر القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرانے کے لیے دباﺅ ڈال رہا ہے۔ سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف عالمی اتفاق رائے کو سراہا ہے۔ امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے پر دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے ،فلسطین میں بچے، بوڑھے اور خواتین ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے،لبنان کے دارالحکومت بیروت میں امریکی سفارت خانے کے قریب سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے پر دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ فلسطین میں بچے، بوڑھے اور خواتین ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے غزہ سے اپنی حدود میں آنے والی ایک سرنگ کو تباہ کردیا ہے، ان کے مطابق حماس کی جانب سے تعمیر کی جانے والی یہ سرنگ سینکڑوں میٹر لمبی تھی، اسرائیلی فوج کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیل نے اس سرنگ کو تباہ کرنے کے لیے نئے آلات کا استعمال کیا، ان کا کہنا تھا کہ فورسز نے کئی ماہ قبل اس سرنگ کا پتہ لگایا تھا اور وہ حماس کی جانب سے اس کی تعمیر کی مانٹیرنگ کررہے تھے اور بالآخر اسے تباہ کرد یا گیا،یہ سرنگ مکمل طور پر تیار نہیں تھی، تاہم انتہائی جدید تھی جہاں بجلی کی سہولت بھی موجود تھی۔ ٹرمپ نے اگرچہ یروشلم (المقدس) کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا رسمی اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے ذمہ دار امریکی وزارت خارجہ کے محکمے نے اپنے سابقہ موقف میں تبدیلی پیداکرنے سے انکار کر دیا ہے۔ واشنگٹن فری بیکن نے سب سے پہلے یہ معلوماتی اشارہ دیا جس کی کچھ جدوجہد کے بعد اس نمائندے نے وزارت خارجہ کے ذرائع لیے تصدق حاصل کر لی اور ان سے رابطے میں مزید وضاحت حاصل ہوگئی ان ذرائع کا کہنا تھا یقیناصدر ٹرمپ نے پروشلم (بیت المقدس یا المقدس) کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا ہے لیکن یہ ایک عبوری قافلہ ہے اور پروشلم کی متنازعہ حیثیت کا حتمی فیصلہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرئیل حکا م کے درمیان امن مذاکرات میں ہوگا جس میں جوطے ہوگا امریکہ بھی اس پر عمل کرے گا۔امریکی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق صدرٹرمپ کا اعلان فی الحال رسمی ہے جس کوموثربنانے کیلئے کانگریس میں قانون سازی ضروری ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بیرونی ممالک کے سفارتی تعلقات کی ذمہ دار امریکی وزارت خارجہ ہے جو فی الحال اپنا سابقہ ریکارڈ تبدیل نہیں کر رہی جس میں پاسپورٹ ،پید ا ئش سرٹیفکیٹ اور نقشے وغیرہ شامل ہیں۔ ان تمام دستاویزات میں یروشلم کو اسرائیل کا حصہ شمار نہیں کیا جائے گا اور اس کی آزادحیثیت برقرار رہے گی۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے اگر کوئی امریکی بچہ پروشلم میں پیدا ہوتا ہے تو اسرائیل کو اس کی پیدائش کا ملک قرار نہیں دیاجائے گا ۔ ا مر یکی وزارت خارجہ اپنایہ موقف پہلے ہی کانگریس تک پہنچا چکی ہے دیگر قانون دانوں کے علاوہ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک ریپبلکن کا نگریس مین ران ڈی سینٹس نے بھی تنقید کی ہے۔ سرکاری پارٹی سے تعلق رکھنے والے یہ قانون دان کہتے ہیں یہ اقدام صدر کے اعلان کی حیثیت کم کرنے کے مترادف ہے۔کیونکہ بیوروکریٹس منتخب صدر کی ہدایت پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ ان تک قانون سازوں کے اعتراضات پہنچے ہیں جس سے کچھ فرق نہیں پڑتا ۔ محکمہ فی الحال ایک سرکاری ریکارڈ میں تبدیلی لانے کیلئے تیار نہیں ہے۔یادرہے اسرائیل نے14 مئی 1948 ءکو اپنی آزاد ریاست کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ سابق صدر ٹرومین کے دور میں اسی روز امریکہ نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا تھا ۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی حکومت نے1995 ءمیں ایک بل منظور کروایا تھا جس کے تحت امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کی اصولی منظوری دی گئی لیکن اس پر آج تک عملدرآمد نہیں ہو ا اور شاہد آئندہ کئی برس ایسا نہ ہو سکے۔تاہم بل منظور ہونے کے بعد قانونی تقاضا پورا کرنے کیلئے ہر صدر ہر چھ ماہ بعد اسے التوا میں ڈالنے کی دستاویزپر دستخط کرتا رہا ہے ۔ صدر ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد دوسری مرتبہ بدھ کے روز ایسی دستاویز پر دستخط کئے تھے ۔ تاہم اضافی کام یہ کیا کہ اس کیسا تھ ہی وزارت خارجہ کو ہدایت جاری کی کہ اس پر عملدرآمد کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ یہ حکم ملنے کے بعد وزارت خارجہ جگہ کے انتخاب یا عما ر ت کی تعمیر اور سفارتخانے کے انتقال کا کام شروع کر رہاہے جس کے بارے میں وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے واضح کیا ہے کہ اس پر کئی سال لگ سکتے ہیں۔ اس دوران اتوار کے روز اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے صدرٹرمپ کے اعلان سے مشرق وسطیٰ میں امن مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی ۔ ان کا موقف یہ تھا کہ پروشلم کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کر نے کے باوجود مسلمانوں ،مسیحیوں اور یہودیوں کے اس مشترکہ مذہبی مرکز کی حتمی حیثیت کا فیصلہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذ ا کرات میں ہوگا۔ اس کے بعد امریکہ اس کے مطابق اپنی پالیسی میں کھلے دل سے تبدیلی لے کر آئے گا۔

باٹا پور :گارڈن ٹاون:29جوارئیے پکڑے گئے

لاہور (کرائم رپورٹر)باٹا پور اور گارڈن ٹاﺅن کے علاقے سے 29 جواری پکڑے گئے داﺅ پر لگی رقم قبضہ میں لے لی گئی۔ بتایاگیاہے کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک ڈیرے پر سرعام جواءہورہا ہے جس پر رات گئے پولیس نے چھاپہ مارکر موقع سے شہزاد، ریاض، نورالٰہی اور زاہد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے موقع سے داﺅ پر لگی ہزاروں کی نقدی، موبائل فون بھی قبضہ میں لے لیے ، مقدمہ درج کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق تھانہ گارڈن ٹاﺅن کے علاقہ سے پولیس نے ویڈیو گیم پر جواءکھیلنے والے 25فراد کو گرفتار کرلیا۔

ختم نبوت قانون تبدیل کرنیوالے خود یہودی ایجنٹ ہیں:عمران خان

شیخوپورہ (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ساری قوم کی نگاہیں حدیبیہ کیس اور چیرمین یب پر لگی ہیں ¾حدیبیہ کیس میں پورا شریف خاندان پھنسے گا ¾سابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری قوم کے مجرم ہیں ¾ موقع ملا تو قمر زمان چوہدری کو نہیں چھوڑینگے ¾جب تک حکمران اپنی ذات کو فائدہ پہنچانا بند نہیں کرتے ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا ¾اگر پیسا اکٹھا کرنا ہے تو ایف بی آر کو ٹھیک کرنا ہوگا ۔ اتوار کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ زبردست استقبال پر شیخوپورہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد کو دیکھ کراللہ کا شکرادا کرتا ہوں،4 سال پہلے شیخوپورہ میں جلسہ کیا جس میں آج کے مقابلے میں 10 فیصد بھی لوگ نہیں تھے۔ عمران خان نے کہا کہ حدیبیہ کیس میں پورا شریف خاندان پھنسے گا، ساری قوم کی نگاہیں حدیبیہ کیس پر لگی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم نیب کے چیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی طرف دیکھ رہی ہے، پچھلے چیرمین قمر زمان چوہدری قوم کے مجرم تھے، موقع ملا تو قمر زمان چوہدری کو نہیں چھوڑیں گے، وہ بڑے ڈاکوو¿ں کی چوری چھپارہے تھے جبکہ قمر زمان چوہدری دنیا کے کسی بھی حصے میں چلے جائیں انہیں واپس لاکر جیل میں ڈالیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ (ن) لیگ والے امریکیوں کے جوتے پالش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر لوگ سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میرے سیاست میں آنے پر ان لوگوں نے میرے خلاف بھرپور مہم چلائی اور یہودی ایجنٹ کے الزام لگائے جبکہ آج خواجہ آصف مسلم لیگ (ن) کو لبرل اور پی ٹی آئی کو مذہبی جماعت کا حامی کہتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایک وقت تھا جب سارے خطے کےلئے پاکستان ایک مثال تھا حکمرانوں کی بیرون ملک میں عزت ہوتی تھی لیکن آج کئی ممالک ترقی میں پاکستان سے آگے نکل گئے۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ ذریعے ملک سے پیسا باہر بھیجا گیا، نوازشریف صرف پیسا بنانے کے لیے اقتدار میں آئے ہیں، انہوں نے پیسا بنایا اور امیر ہوگئے لیکن عوام غریب تر ہوگئی تاہم جب تک حکمران اپنی ذات کو فائدہ پہنچانا بند نہیں کرتے ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب کو جب چھٹی ملتی تھی وہ شاپنگ کرنے لندن جاتے تھے تاہم اس مرتبہ میلاد پر وہ خود چاول بانٹ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے سیاست میں آنے پر ان لوگوں نے میرے خلاف مہم چلائی اور یہودیوں کا ایجنٹ کہا جبکہ آج خواجہ آصف کی بیان بازی کو منافقت کہتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں پیسا بنانا چاہتا تو آسانی سے بنا سکتا تھا لیکن میں نے نہ ہی کسی رشتے دار کو کچھ بنانے دیا اور نہ ہی ان چار سالوں میں کسی کو کوئی ملازمت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کے پی کے پولیس کی طرح سارے ادارے ٹھیک کریں گے اور یہ سب میرٹ کی وجہ سے ہی ہوسکتا ہے جب کہ اسی طرح بینک آف خیبر کو 2 سالوں میں منافع بخش بنا دیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر پیسا اکٹھا کرنا ہے تو ایف بی آر کو ٹھیک کرنا ہوگا لیکن وہاں بھی ایک مافیا بیٹھی ہے جو تبدیلی نہیں آنے دیتی۔ عمران خان نے کہا کہ اس ملک کو ٹھیک کرنے کے لیے 200 لوگ چاہئیں جن کی تلاش ابھی سے ہی شروع کردی ہے اور ملک کے ہر ادارے میں بہترین لوگ لگانے ہیں جس سے ملک ایک دم سے اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کرپٹ نظام کو ٹھیک کریں گے تو بیرون ملک پاکستانی یہاں سرمایہ کاری کریں گے جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور میرا وعدہ ہے یہ سب کر کے دکھاو¿ں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہم نے اپنی اقلیتوں پر ایسا ظلم نہیں کرنا ہے جیسا بھارت میں اقلیتوں پر ہورہا ہے اور مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں ان کی حفاظت کرنی ہے۔

برا ہمداغ بگٹی کی گرفتاری ‘ مددنہیں کر سکتے انٹرپول کا کورا“ جواب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) انٹرپول نے بلوچ قوم پرست براہمداغ بگٹی کی گرفتاری کے لئے اس کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا اس سے قبل انٹرپول نے حکومت پاکستان کی درخواست پر بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کرنے سے انکار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے براہمداغ بگٹی کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لئے انٹرپول کو ریڈ وارنٹ کے اجراءکی درخواست کی تھی تاہم انٹرپول نے حکومت پاکستان کو جواب دیا ہے کہ براہمداغ بگٹی کے ریڈ وارنٹ جاری نہیں کئے جاسکتے۔انٹرپول کی طرف سے کہا گیا ہے کہ براہمداغ بگٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے اور انٹرپول کے ضابطہ کار کے مطابق جن لوگوں کو سیاسی انتقام کے لئے گرفتار کیا جائے انٹرپول ان کی مدد نہیں کرتا۔

علامہ شاہ احمد نورانی کی 14 ویں پرسی آج منائی جائے گی

جہانیاں(خصوصی رپورٹ)جماعت اہلسنت کے رہنما و معروف مذہبی سکالر علامہ شاہ احمد نورانی کو جہان فانی سے رخصت ہوئے چودہ برس بیت گئے۔ ان کی 14ویںبرسی آج (پیر کو)منائی جائے گی۔ برسی کے سلسلے میں جمعیت علماپاکستان اور جماعت اہلسنت کے زیراہتمام سیمینارز اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس میں علماکرام ومقررین علامہ شاہ احمد نورانی کی دین اسلام کی سربلندی اور نظام مصطفےٰ کے نفاذ کیلئے پیش کی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
برسی

سعدرفیق‘ پرویز رشید کے ناراض لیگی ارکان سے رابطے ناکام

اسلام آباد (نیااخبار رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے ن لیگ کے باغث ارکان سے رابطوں کیلئے بنائی گئی سعد رفیق اور پرویز رشید پر مشتمل دو رکنی کمیٹی کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ناراض ارکان سے رابطوں کی تصدیق نہ ہوسکی، جس کی وجہ سے تاحال کوئی برا بریک تھرو نہیں ہوسکا، دونوں رہنماﺅں نے ناراض رہنماﺅں سے رابطوں کی بعض کوششیں کیں جو کامیاب نہ ہوسکی، ذرائع کے مطابق دونوں رہنما اور دیگر وفاقی وزراءآج سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاسوں کے دوران ناراض ارکان سے رابطوں اور ملاقوتں کے لیے نئے سرے سے کوششیں کریں گے۔ دوسری جانب دلچسپ امر یہ ہے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اکثر ارکان قومی اسمبلی حکومتی رابطوں اور دباﺅ سے بچنے کیلئے اسمبلی کے اجلاسوں میں آتے ہی نہیں جس کی وجہ سے قومی اسمبلی اور سینٹ میں آئے روز کورم ٹوٹنا بھی معمول بن چکا ہے۔

بچوں کو مضر صحت دودھ پلایا جانے لگا پاکستان چین برطانیہ سوڈان کے نونہال متاثر

پیرس (نیا اخبار رپورٹ) بچوں کے معروف دودھ لیکٹا لس میں سالمونیلا جراثیم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، مذکورہ دودھ کے استعمال سے فرانس میں 17کیسز سامنے آئے ہیں، پاکستان، برطانیہ، چین اور سوڈان میں صارفین کے متاثر ہونے کا بھی امکان ہے، فرانسیسی کمپنی نے دنیا بھر سے اپنے پروڈکٹ کی واپسی کا اعلان کردیاہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق بچوں کا دودھ بنانے والی فرانسیسی کمپنی اور محکمہ صحت کے حکام نےفرانس میں 26بچوں کے بیمار ہونے کے بعد لیکٹالس میںسالمونیلا جراثیم پائے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے عالمی پروڈکٹ کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان مائیکل نالٹ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایاکہ تقریبا7ہزار ٹن پیداوار کے خراب ہونے کا امکان ہےاور کمپنی یہ بات کہنے سے قاصر ہے کہ خراب ہونے والا پروڈکٹ کتنا اس وقت مارکیٹ میں ہے یا استعمال کیا جاچکا ہے یا کتنا اسٹاک موجود ہے۔

دہشتگردی کا خطرہ : صوبائی دارلحکومت کی سیکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور (نیااخبار رپورٹ ) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی فریضہ ہے اور ےہ جنگ عوام کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی۔ اللہ پاک نے ہمیں عوام ی جان و مال و عزت کے تحفظ کے لئے مامور کیا ہے۔ لاہور پولیس شہر کا امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ گزشتہ روز سی سی پی او لاہور نے سارے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا تھا جس پر تمام ایس پی حضرات نے شہر کے مختلف پارکوں، گرجا گھروں اور اہم تنصیبات کا دورہ کر کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے۔ سی سی پی او لاہور نے اس موقع پر مزید کہا کہ حساس مقامات پر سنائپرز کو تعینات کیا جائے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اہلکاروں کو تھریٹ اور ڈیوٹی بارے مکمل بریف کیا جائے۔ پولیس اہلکار ٹرن آﺅٹ کے حوالہ سے ایس او پی پر عمل درآمد کریں۔ پولیس اور عوام کے ایک پیج پر ہونے سے کوئی دشمن ہماری فصل اور نسل پر حملہ آور نہیں ہو سکتا ۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے باخبر رہیں اور مشکوک چیز یا شخص بار ے 15ےا 8330پر اطلاع دیں۔شہر ی اپنے گلی محلوں میں کسی بھی اجنبی شخص پر کڑی نظر رکھیں۔

جوانی کے خاتمے کے بعد جوانی کو آوازیں

لاہور (خصوصی رپورٹ) پیپلزپارٹی کے بزرگ رہنما سید تاج حیدر ایک بار پھر ”منڈا“ بن گئے۔ انہوں نے حال ہی میں شادی رچائی ہے تصویر میں وہ اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ وش باش نظر آرہے ہیں۔ تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے۔