Yearly Archives: 2017
فوادچوہدری
ملزم مہ علینہ
شیخ رشید
طاہرالقادری
زرداری
پیر سیال

(ن) لیگ کو دھچکا، 5 ارکان اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا
فیصل آباد(ویب ڈیسک)فیصل آباد میں آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کی صدارت میں ختم نبوت کانفرنس ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے 5 ارکان اسمبلی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔ مستعفی ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ناراض ارکان اسمبلی میں ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، ایم این اے ڈاکٹر نصار جٹ، ایم پی اے نظام الدین سیالوی، ایم پی اے محمد خان بلوچ اور ایم پی اے مولانا رحمت اللہ شامل ہیں۔مستعفیٰ ارکان نے سیال شریف درگاہ کے پیر اور تحریک لبیک کے رہنما پیر حمیدالدین سیالوی کو اپنے استعفے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت پر جان بھی قربان ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیرقانون رانا ثنااللہ فوری طور پر مستعفیٰ ہوں، اگر انہوں نے اپنے عہدوں سے استعفے نہ دیے تو پھر اور بہت سے ارکان اسمبلی بھی ہماری صف میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ سیال شریف درگاہ کے پیر محمد حمید الدین سیالوی نے عہد کیا ہے کہ وہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے مستعفی ہونے تک تحریک جاری رکھیں گے۔

کانگو: اقوام متحدہ کے امن دستے پر حملہ، 20 افراد ہلاک
کانگو: (ویب ڈیسک) افریقی ملک کانگو میں یوگنڈا کی سرحد کے قریب اقوام متحدہ کے فوجی کیمپ پر حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے جبکہ 500 سے زائد زخمی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک یوگنڈا کی سرحد سے متصل کانگو کے علاقے شمالی کیوو میں مسلح جتھے نے اقوام متحدہ کے فوجی اڈے پر حملہ کر دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے اسے اہلکاروں پر اب تک کا بد ترین حملہ قرار دیا ہے۔

عالمی برادری ترقی پذیر ممالک کا احترام کرے: چینی صدر
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک میں انسانی حقوق کے حوالے سے لوگوں کی خواہشات کا احترام کرے۔ انسانی حقوق کا تحفظ ضرور کیا جانا چاہئے لیکن یہ خصوصی قومی روایات اور عوام کی ضروریات کی روشنی میں کیا جانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسانی حقوق فورم کے اجلاس کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔ اجلاس گزشتہ روز بیجنگ میں شروع ہوا۔ صدر شی نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ انہیں خوشی ہوئی ہے کہ فورم اپنے اجلاس میں انسانی حقوق پر تبادلہ خیال کر رہا ہے اور وہ ترقی پذیر ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک میں انسانی حقوق کے فروغ کو بھی زیر بحث لا رہا ہے۔