دھرنے بند کرنا فوج سمیت کس کی ذمہ داری ، حکومت مدت پو ری کریگی یانہیں،چوہدری نثارنے بڑا اعلا ن کر دیا

 

ٹیکسلا(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہےکہ اگر اس ملک نے آگے بڑھنا ہے تو دھرنوں کا باب بند کرنا ہوگا اور یہ فوج سمیت تمام اداروں کی ذمہ داری ہے۔ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ مارچ 2016 کے دھرنے میں صرف 2 روز میں معاملات خوش اسلوبی سے حل کرلیے اور کوئی سڑک بند نہیں ہوئی، جب دوسرا دھرنا آیا تو پارٹی میں تحفظات کے باوجود ذمہ داری لینے کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس ںے خیبرپختونخوا سے 15 ہزار سے زائد مشتعل مظاہرین کو روکا اور شہر میں آنے نہیں دیا، میں پولیس کے ساتھ ساری رات جاگا، انتظامیہ کے لوگ بھی جاگے، اس وقت اپنی انتظامیہ کو سپورٹ کیا۔چوہدری نثار نے کہا کہ 30 اگست 2014 میں جب عمران خان اور طاہرالقادری کا دھرنا ریڈ زون میں داخل ہوا، وہاں بھی 12 سے 14 ہزار مظاہرین کو ایف سی اور اسلام ا?باد پولیس نے روکا، فرق یہ تھا وزیر داخلہ عین اس جگہ موجود تھا، جہاں پتھر برس رہے تھے اور لاٹھی چارج ہورہا تھا۔ان کا کہنا تھا جو لوگ سمجھتے ہیں کہ ہماری پولیس اور ایف سی اس قابل نہیں تو انہیں بس یہ دو واقعات یاد دلاتا ہوں، ایسے حالات میں انتظامیہ کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے اور اس کی اونر شپ لینی پڑتی ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ جب وزارت داخلہ کو ٹیک اوور کیا تو ایک واضح ہدایت دی کہ کسی صورت میں فیض ا?باد انٹرچینج پر قبضے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ، فیض آباد انٹرچینج پر قبضہ دونوں شہروں کو سیل کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ہدایت دی کہ دھرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریں اور شہر کی صورتحال معمول پر رکھیں مگر اب ایسا نہیں ہوا اس پر حکومت تحقیقات کرسکتی ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپنی فورس کے ساتھ کھڑی نظر آئے۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ اگر اس ملک نے آگے بڑھنا ہے تو دھرنوں کا باب بند کرنا ہوگا، یہ نہیں ہوسکتا کہ جب مجھے اچھا لگے تو دھرنا سپورٹ کروں اور نہ لگے تو نہ کروں، اگر ملک کو بنانا ری پیبلک بننے سے روکنا ہے تو دھرنے کا باب مکمل بند کرنا ہوگا ورنہ یہاں جتھوں کی حکومت ہوگی، جو زیادہ طاقتور ہوگا وہ ا?کر اسلام آباد پر قبضہ کرے گا اور اپنی بات منوائے گا، یہ ایک مہذب اور جمہوری ملک میں نہیں ہوتا۔چوہدری نثار کا کہناتھا کہ دھرنوں کا باب بند کرنا فوج سمیت تمام اداروں کی ذمہ داری ہے، یہ باب بند ہونا چاہیے، کسی کو شک بھی نہیں ہونا چاہیے کہ کہ کوئی بل واسطہ یا بلاواسطہ دھرنوں کی حمایت کررہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ’میرے گھر کی دیواریں 18 فٹ تک لمبی ہیں، اندر کی کوئی گولی باہر نہیں جاسکتی، آپریشن کے روز ہمارا کوئی گارڈ گھر کے باہر نہیں تھا، اگر کوئی فائر ہوا تو وہ دیوار کو لگ سکتا ہے، اب گھر کے باہر کیا ہورہا تھا یہ صوبائی اور وفاقی حکومت جانے۔حکومت کے مدت پوری کرنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں، یہ حکومت سے پوچھیں، میں حکومت میں نہیں ہوں۔یک سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے شیخ رشید کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’شیخ رشید جیسے بندے کے بیان پر مجھ سے کوئی تبصرہ نہ کرائیں، شیخ رشید کہتے ہیں 7 مرتبہ وزیر بنا، وہ صرف تین بار وزیر بنے ہیں، ہر ہوا کے جھونکے کے ساتھ پارٹی تبدیل کرتے ہیں، عمران خان نے جو کچھ انہیں کہا اگر مجھے کہا ہوتا تو ساری زندگی ان سے ہاتھ نہ ملاتا، عمران نے کہا چپڑاسی نہ رکھوں لیکن شیخ رشید اذج کل ان کے چپڑاسی بنے ہیں‘۔(ن) لیگ کے رہنما نے کہا کہ ہمارا موجودہ بیانیہ ا?ئندہ الیکشن میں (ن) لیگ کو شدید نقصان پہنچائے گا، عدالت میں کیس میرا نہیں، نوازشریف کا ہے، اگر ایک بینچ سے نا انصافی ہوئی تو پوری عدلیہ کو ٹارگٹ نہیں کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، میں نے کوئی عہدہ نہیں لینا، بلاوجہ فوج کو ٹارگٹ نہیں کرنا چاہیے، یہ پارٹی اور نوازشریف کے فائدے میں ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ادروں کو ٹارگٹ نہیں کرنا چاہیے اور الیکشن پر توجہ دینا چاہیے، پارٹی کا موجودہ سیاسی بیانیہ جاری رکھا تو الیکشن میں نقصان ہوگا۔جاوید ہاشمی سے متعلق سوال پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ’ڈیڑھ سال سے کوشش میں ہوں، جاوید ہاشمی کے لیے دروازے کھلنے چاہئیں، کچھ لوگوں کا بیان دکھا کہ جاوید ہاشمی میری وجہ سے پارٹی چھوڑ کر گئے لیکن ایسا نہیں ہوا ان کے اپنے اختلافات تھے لیکن ان کا واپس ا?نا خوش ا?ئند ہے، اس وقت (ن) لیگ پر ایک مشکل وقت ہے، اس مشکل سے عہدہ برا ہونے کے لیے جوش سے زیادہ ہوش کی ضرورت ہے۔

ڈائنو سار کے روپ میں نوجوان کا رسی پر چلنے کا مظاہرہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)امریکی ریاست کولوراڈو میں منچلے نوجوان نے ڈائنو سار کا روپ دھار کر رسی پر چل کر اسے عبور کیا۔یوں تو آپ نے دنیا بھر میں کئی منچلے نوجوانوں کو مشکل ترین کرتب کرتے دیکھا ہوگا تاہم اب اس شوق میں صرف انسان ہی نہیں بلکہ یہ ڈائنوسار بھی کسی سے پیچھے نہیں۔امریکہ میں ایڈونچر کے شوقین ایک ڈائنو سار نے رسی عبور کرنے کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ویڈیو میں نظر آنے والا یہ ڈائنو ساراصلی نہیں بلکہ کولوراڈو سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ہے جس نے ڈائنو سار کا روپ دھار رکھا ہے ۔نوجوان نے ڈائنو سار کے روپ میں سلیک لائننگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے رسی پرتوازن بر قرار رکھنے کا ایسا حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیا کہ دیکھنے والے محظوظ ہوئے بنا نہ رہ پائے ۔

 

 

ایک عورت دن میں کتنے ہزار الفاظ ادا کرتی ہے ؟

لاہور(خصوصی رپورٹ)ایک عورت دن میں کتنے ہزار الفاظ اپنی زبان سے ادا کرتی ہے یا پھر وہ مردوں کے موازنے میں زیادہ بات کیوں کرتی ہے تو اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ان میں فاکس پی ٹو نامی پروٹین کی موجودگی ہے ۔ دعوی کیا گیا ہے کہ ایک عورت دن میں بیس ہزار الفاظ ادا کرتی ہے جوکہ ایک آدمی سے تیرہ ہزار زائد ہیں۔ ایک ریسرچ میں دعوی کیا گیا ہے کہ خواتین کے دماغ میں زائد پروٹین کی موجودگی کی وجہ سے یہ زیادہ باتونی ہوتی ہیں۔امریکی سائنسدانوں کے مطابق فاکس پی ٹو نامی پروٹین لینگوئج پروٹین کی حیثیت سے جانا جاتا ہے اور یہی زیادہ باتونی بھی کہلاتا ہے ۔

 

بالی ووڈ سٹار ارجن کپور کا مداح پر حملہ، پولیس نے حراست میں لے لیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکار ارجن کپور پر مداح نے حملہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ارجن کپورآجکل اپنی آنے والی فلم صندیپ اور پنکی فرار کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ شوٹنگ کے دوران ارجن کپور کا ایک مداح ان سے ملاقات کے لیے اصرار کرتا رہا۔ مداح کے اصرار پر ارجن کپور نے مداح سے جب ہا تھ ملایا تو اس نے ان کا ہاتھ مروڑنے کی کوشش کرتے ہوئے اداکار پر حملے کی کوشش کی۔ پولیس نے فورا موقعے پر پہنچ کر مداح کو زیر حراست کے لیے ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مداح نشے کی حالت میں تھا اور نشے میں گاڑی چلانے پر مداح پر مقد مہ درج کر دیا گیا۔ مداح کو نہ صرف بھاری جرمانہ کیا گیا ہے بلکہ اس کا لائسنس کینسل کرنے کی بھی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

سلمان خان کا روتی ہوئی قطرینہ کو ہنسانے کیلئے رقص

ممبئی: (ویب ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف ریئلٹی ٹی وی شو ڈانس چیمپئنز کی عکسبندی کے دوران رو پڑیں جس پر اداکار سلمان خان نے کترینہ کیف کو ہنسانے کے لئے فلم سلطان کے گانے جگ گھومیا پر ڈانس کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف ڈانس چیمپئنز کی عکسبندی کے دوران شرکاءکی فرمائش پر سلمان خان کی 2003ءکی سپرہٹ فلم تیرے نام کے ٹائٹل گانے پر پرفارمنس سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ فرط جذبات سے رو پڑیں جس کے باعث10 منٹ کے لئے شو کی عکسبندی روک دی گئی۔

اداکار سلمان خان کے ایک اور والد کا انکشاف،خبر سے شو بزحلقوں میں چہ میگوئیاں

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار انیل کپور فلم ’ریس 3‘ میں دبنگ اداکار سلمان خان کے والد کا کردار نبھائیں گے۔انیل کپور وہ واحد اداکار ہیں جو فلم ‘ریس’کے تینوں سیکوئل کا حصہ ہیں، اب تک فلم میں وہ ایک مزاحیہ جاسوسی کردار کرتے آئے ہیں، جسے مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔بھارتی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انیل کپور ’ریس 3‘ میں جاسوسی کردار نبھانے کے بجائے سلمان کے والد کا کردار ادا کریں گے۔رپورٹ کے مطابق ’ریس 3‘ میں والد کا کردار نبھانے کے لیے سب سے پہلے امیتابھ بچن کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن ان کے انکار کے بعد انیل کپور کو یہ کردار دے دیا گیا ہے۔فلم ساز رمیش ترانی کا کہنا ہے کہ انیل کپور ریس 3 میں گھر کے سربراہ کا کردار نبھائیں گے اور یہ ایسا کردار ہے جو انہوں نے پہلے نہیں کیا ہے۔علاوہ ازیں سلمان خان نے بھی اپنی ایک ٹوئیٹ میں فلم ساز رمیش ترانی اور انیل کپور کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ ’ان کے آنے سے ریس 3 کی کاسٹ مزید شاندار ہوگئی ہے۔

 

ششی کپور سب سے زیادہ ہینڈسم شخص تھے: شرمیلا ٹیگور

ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے کہاکہ انکی موت کی خبر سن کر ابھی تک یقین نہیں آیا۔ ان کیساتھ فلموں میں کام کر کے بہت مزہ آیا۔ انکا کہنا تھا کہ میں نے اپنے فلمی کیرئیر میں جتنے بھی لوگ دیکھے ان سب میں مجھے ششی کپور ہینڈ سم شخص لگے۔

 

’پروفیسر‘کو ایکشن کی درستگی کےلئے انگلینڈ جانے کی اجازت

لاہور(اےن اےن آئی) قومی کرکٹ ٹےم کے آل راﺅنڈر محمد حفےظ اپنے باﺅلنگ اےکشن کی درستگی کےلئے لندن جائےںگے ۔پی سی بی نے انہیں ڈاکٹر پال ہورئین اور کارل کرو کی خدمات حاصل کر کے دی ہیں۔دونوں ایکسپریٹ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے سنیل نرائن اور اظہر محمود کے باﺅلنگ ایکشن کی درستگی کے حوالے سے کام کر چکے ہیں۔ بتاےاگےا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمےن نجم سےٹھی نے محمد حفےظ کے باﺅلنگ اےکشن کی درستگی کےلئے انہےں برطانیہ جانے کی اجازت دی ۔ باﺅلنگ کوچ اظہر محمود بھی محمد حفےظ کے ہمراہ لندن روانہ ہونگے جہاں پروہ پروفےسر پال ہےرن کے ساتھ مل کر محمد حفےظ کے باﺅلنگ اےکشن کی درستگی کےلئے مدد کرےں گے ۔محمد حفیظ کی بھر پور خواہش ہے کہ وہ قومی ٹیم میں آل راﺅنڈرکے حیثیت سے دستیاب ہوں۔

آفریدی کی آل راﺅنڈرپرفارمنس ڈھاکہ بی پی ایل فائنل میں پہنچ گیا

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)شاہدآفریدی کی شاندار آل راﺅنڈر پر فارمنس نے ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کوبی پی ایل کے فائنل کاٹکٹ دلادیا۔ ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے7وکٹوں پر191رنزبنائے۔سٹارآل راﺅنڈرنے19گیندوں پر30رنزکی اننگزکھیلی جس میں 4چھکے شامل تھے۔جواب میں کومیلاوکٹورینزکی ٹیم18 اوورزمیں96رنزپرسمٹ گئی۔آفریدی نے16رنزکے عوض3بلے بازوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔عمدہ پرفارمنس پرشاہد آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے۔

بی پی ایل، عامراور مصدق کے مابین جھگڑے کی ویڈیو سامنے آگئی

ملتان (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے پہلے کوالیفائر سے قبل ڈھاکہ کے مصدق حسین اور کومیلا وکٹورینز کے پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر کے مابین جھگڑے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ سوشل میڈیاپر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ٹیمیں میچ سے قبل گراﺅنڈ میں پریکٹس سیشن میں مصروف تھیں اورمصدق حسین اورمحمد عامر بھی فٹبال میچ کھیلنے کے بعد اپنے ساتھیوں کی جانب جاتے دکھائی دیتے ہیں کہ اس دوران اچانک مصدق حسین پیچھے مڑ کر محمد عامر کا گریبان پکڑ کر انہیں دھکے دینے لگتے ہیں تاہم دیگر کھلاڑی ان دونوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کروا دیتے ہیں۔