Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم
    • پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق بلند پہاڑی مقام پر طبی ایمرجنسی کے بعد انتقال
    • 5 ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ
    • سندھ میں فائر فائٹنگ نظام جدید بنانے کے لیے چینی کمپنی کی بڑی پیشکش
    • عمران خان نے ہمیشہ مجھ سے محبت کی، اب بھی ملاقات کی خواہش ہے:شعیب اختر
    • عامر خان نے معین اختر کی تمام اقساط مانگ لیں، کہا ایسا اداکار کبھی نہیں دیکھا ،aداکارہ ثروت گیلانی
    • عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
    • چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے کو باضابطہ تسلیم کرنے کے لیے قانون منظور
    • عروج ممتاز نے پاکستانی فاسٹ بولنگ کے زوال کا ذمہ دار بابر اعظم کو قرار دے دیا
    • بانی پی ٹی آئی جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال روانہ
    • یمنی حوثیوں کے سعودی عرب میں نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے
    • سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
    • پاکستانی بولر کا وسیم اکرم کی رہنمائی سے انکار، بھارتی صارف کا دعویٰ سابق کپتان نے من گھڑت قرار دے دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دھرنے بند کرنا فوج سمیت کس کی ذمہ داری ، حکومت مدت پو ری کریگی یانہیں،چوہدری نثارنے بڑا اعلا ن کر دیا

    By Daily Khabrainدسمبر 9, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nisar
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     

    ٹیکسلا(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہےکہ اگر اس ملک نے آگے بڑھنا ہے تو دھرنوں کا باب بند کرنا ہوگا اور یہ فوج سمیت تمام اداروں کی ذمہ داری ہے۔ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ مارچ 2016 کے دھرنے میں صرف 2 روز میں معاملات خوش اسلوبی سے حل کرلیے اور کوئی سڑک بند نہیں ہوئی، جب دوسرا دھرنا آیا تو پارٹی میں تحفظات کے باوجود ذمہ داری لینے کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس ںے خیبرپختونخوا سے 15 ہزار سے زائد مشتعل مظاہرین کو روکا اور شہر میں آنے نہیں دیا، میں پولیس کے ساتھ ساری رات جاگا، انتظامیہ کے لوگ بھی جاگے، اس وقت اپنی انتظامیہ کو سپورٹ کیا۔چوہدری نثار نے کہا کہ 30 اگست 2014 میں جب عمران خان اور طاہرالقادری کا دھرنا ریڈ زون میں داخل ہوا، وہاں بھی 12 سے 14 ہزار مظاہرین کو ایف سی اور اسلام ا?باد پولیس نے روکا، فرق یہ تھا وزیر داخلہ عین اس جگہ موجود تھا، جہاں پتھر برس رہے تھے اور لاٹھی چارج ہورہا تھا۔ان کا کہنا تھا جو لوگ سمجھتے ہیں کہ ہماری پولیس اور ایف سی اس قابل نہیں تو انہیں بس یہ دو واقعات یاد دلاتا ہوں، ایسے حالات میں انتظامیہ کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے اور اس کی اونر شپ لینی پڑتی ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ جب وزارت داخلہ کو ٹیک اوور کیا تو ایک واضح ہدایت دی کہ کسی صورت میں فیض ا?باد انٹرچینج پر قبضے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ، فیض آباد انٹرچینج پر قبضہ دونوں شہروں کو سیل کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ہدایت دی کہ دھرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریں اور شہر کی صورتحال معمول پر رکھیں مگر اب ایسا نہیں ہوا اس پر حکومت تحقیقات کرسکتی ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپنی فورس کے ساتھ کھڑی نظر آئے۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ اگر اس ملک نے آگے بڑھنا ہے تو دھرنوں کا باب بند کرنا ہوگا، یہ نہیں ہوسکتا کہ جب مجھے اچھا لگے تو دھرنا سپورٹ کروں اور نہ لگے تو نہ کروں، اگر ملک کو بنانا ری پیبلک بننے سے روکنا ہے تو دھرنے کا باب مکمل بند کرنا ہوگا ورنہ یہاں جتھوں کی حکومت ہوگی، جو زیادہ طاقتور ہوگا وہ ا?کر اسلام آباد پر قبضہ کرے گا اور اپنی بات منوائے گا، یہ ایک مہذب اور جمہوری ملک میں نہیں ہوتا۔چوہدری نثار کا کہناتھا کہ دھرنوں کا باب بند کرنا فوج سمیت تمام اداروں کی ذمہ داری ہے، یہ باب بند ہونا چاہیے، کسی کو شک بھی نہیں ہونا چاہیے کہ کہ کوئی بل واسطہ یا بلاواسطہ دھرنوں کی حمایت کررہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ’میرے گھر کی دیواریں 18 فٹ تک لمبی ہیں، اندر کی کوئی گولی باہر نہیں جاسکتی، آپریشن کے روز ہمارا کوئی گارڈ گھر کے باہر نہیں تھا، اگر کوئی فائر ہوا تو وہ دیوار کو لگ سکتا ہے، اب گھر کے باہر کیا ہورہا تھا یہ صوبائی اور وفاقی حکومت جانے۔حکومت کے مدت پوری کرنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں، یہ حکومت سے پوچھیں، میں حکومت میں نہیں ہوں۔یک سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے شیخ رشید کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’شیخ رشید جیسے بندے کے بیان پر مجھ سے کوئی تبصرہ نہ کرائیں، شیخ رشید کہتے ہیں 7 مرتبہ وزیر بنا، وہ صرف تین بار وزیر بنے ہیں، ہر ہوا کے جھونکے کے ساتھ پارٹی تبدیل کرتے ہیں، عمران خان نے جو کچھ انہیں کہا اگر مجھے کہا ہوتا تو ساری زندگی ان سے ہاتھ نہ ملاتا، عمران نے کہا چپڑاسی نہ رکھوں لیکن شیخ رشید اذج کل ان کے چپڑاسی بنے ہیں‘۔(ن) لیگ کے رہنما نے کہا کہ ہمارا موجودہ بیانیہ ا?ئندہ الیکشن میں (ن) لیگ کو شدید نقصان پہنچائے گا، عدالت میں کیس میرا نہیں، نوازشریف کا ہے، اگر ایک بینچ سے نا انصافی ہوئی تو پوری عدلیہ کو ٹارگٹ نہیں کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، میں نے کوئی عہدہ نہیں لینا، بلاوجہ فوج کو ٹارگٹ نہیں کرنا چاہیے، یہ پارٹی اور نوازشریف کے فائدے میں ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ادروں کو ٹارگٹ نہیں کرنا چاہیے اور الیکشن پر توجہ دینا چاہیے، پارٹی کا موجودہ سیاسی بیانیہ جاری رکھا تو الیکشن میں نقصان ہوگا۔جاوید ہاشمی سے متعلق سوال پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ’ڈیڑھ سال سے کوشش میں ہوں، جاوید ہاشمی کے لیے دروازے کھلنے چاہئیں، کچھ لوگوں کا بیان دکھا کہ جاوید ہاشمی میری وجہ سے پارٹی چھوڑ کر گئے لیکن ایسا نہیں ہوا ان کے اپنے اختلافات تھے لیکن ان کا واپس ا?نا خوش ا?ئند ہے، اس وقت (ن) لیگ پر ایک مشکل وقت ہے، اس مشکل سے عہدہ برا ہونے کے لیے جوش سے زیادہ ہوش کی ضرورت ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک

      پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق بلند پہاڑی مقام پر طبی ایمرجنسی کے بعد انتقال

      5 ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.