پی ایس پی کے چیئرمین لاہور پہنچ گئے،طاہرالقادری کیساتھ مل کر کیا کمال دکھائینگے،دیکھئے اہم خبر

لاہور(ویب ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اپنے وفد کے ساتھ لاہور پہنچ گئے، جہاں ان کی پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات ہوگی۔مصطفیٰ کمال کے ساتھ پی ایس پی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون اور وائس چیئرمین افتخار رندھاوا بھی لاہور گئے ہیں۔لاہور پہنچ کر میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے اور انہیں یہاں آکر خوشی ہورہی ہے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ‘عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری ملنا چاہتے ہیں اور اپنا موقف سامنے رکھنا چاہتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، بیوروکریسی اور وزراءایک شخص کو بچانے کے لیےکوششیں کررہے ہیں’۔مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ‘نواز شریف اس ملک میں سیاست نہیں کرسکتے، اعلیٰ عدلیہ نے انھیں نااہل قرار دیا ہے، اگر وہ اداروں کا حکم نہیں مانیں گے تو ملک نہیں چل سکتا۔

 

گرین سگنل ملنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب اچانک ایسی جگہ پہنچ گئے کہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے

لاہور(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پنجاب حکومت کو اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیر کا گرین سگنل ملنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے منصوبے کے روٹ کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب آج صبح سویرے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے روٹ پر پہنچے، انہوں نے جین مندر کے قریب انڈر گراو¿نڈ اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔س موقع پر شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو منصوبہ جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسے مکمل کرنےکے لیے دن رات ایک کردیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منصوبے میں تاخیر کا ازالہ محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ کریں گے۔

متحدہ لندن کی یادگار شہداءپر حاضری کے اعلان کے بعد سخت کشیدگی، پولیس اور رینجرزنے کنٹرول سنبھال لیا

کراچی (ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کی جانب سے یادگار شہداءپر حاضری کے اعلان کے بعد عزیزآباد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ پولیس نے عائشہ منزل سے لیاقت علی خان چوک جانے والے راستوں کو بند کر رکھا ہے جبکہ جناح گراو¿نڈ اور نائن زیرو جانے والی سڑک بھی بند کردی گئی ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل عرفان بلوچ کے مطابق یادگار شہداءاور اطراف میں 500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید نفری بھی طلب کی جاسکتی ہے۔عرفان بلوچ کے مطابق لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ کارکنان کو کسی صورت یادگار شہداءجانے کی اجازت نہیں اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔اس سے قبل گذشتہ ماہ 11 نومبر کو ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار قافلے کی صورت میں یادگار شہدا پہنچے تھے جہاں انہوں نے دیگر پارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ فاتحہ خوانی کی تھی۔

 

اے ٹی ایم سکینڈل میں بھارت ملوث، سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (نیا اخبار رپورٹ)ایف آئی اے نے پاکستانی شہریوں کے اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈز کا ڈیٹا چوری کر کے بینک اکاﺅنٹس سے کروڑوں روپے ہتھیانے والے بین الاقوامی گروہ کا سراغ لگالیا،اس گروہ کے گرفتار ملزم ثاقب نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے بینک اکاﺅنٹس کا ڈیٹا انڈین ہیکرز کو فراہم کیا جاتا تھااور انڈین ہیکرز بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے رقوم نکالنے کےلئے چین سے سکیمر اور دیگر آلات تیار کروا کر پاکستان بھیجتے تھے، ملزم خواتین کی فحش ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرنے میں بھی ملوث رہا ہے،ملزم کا عدالت سے 11روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔جمعہ کو ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد شکیل درانی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرداخلہ کی ہدایت تھی کہ لوگوں کومختلف قسم کے فراڈ سے بچنے کے لئے آگاہ کیا جائے ،سائبر کرائم ونگ نے اپنے طور پر فراڈ کرنے والے ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے ایک ثاقب نامی ملزم کو گرفتار کیا جو جعلی اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے فراڈ کرتا تھا ،ملزم کے قبضے سے سکیمر ایم ایس آر، لیپ ٹاپ، بلینک پی وی سی کارڈ، ایک موبائل فون اور چوری شدہ کریڈٹ کارڈز بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کی بھارتی ہیکر سمیت دیگر غیر ملکی ہیکر سے رابطے ہیں۔ ملزم سارونامی انڈین ہیکرسے رابطے میں تھا جبکہ کینیڈین ، نائیجیرین، امریکن اور اٹلی کے ہیکرز بھی اس کے رابطے میں ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ ملزم بڑی چالاکی کے ساتھ سکیمر مشینوں کے ذریعے پاکستانی بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات حاصل کرتا تھا جبکہ کریڈٹ کارڈز اور اے ٹی ایم کارڈز کی تفصیلات بھی مختلف آلات کے ذریعے اس نے حاصل کی تھیں اور یہ تمام بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات انڈیا بھجواتا تھا جہاں سے انڈین ہیکرز چین سے ان اکاﺅنٹس کےلئے کریڈٹ کارڈز اور دیگر سامان بنوا کر اسے پاکستان بھیجتے تھے اور یہ شہریوں کے اکاﺅنٹس سے رقوم نکال کر چوری کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ رشیدہ بیگم اور نور کمال نامی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز اس کے قبضے سے برآمد ہوئے ہیں،گرفتار ملزم خواتین کو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث ہے،یہ خواتین کی مرضی کے بغیر ان کی فحش ویڈیو بناتا تھا اور بعد میں انہیں بلیک میل کر تا تھا، ملزم کا مجاز عدالت سے گیارہ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹوں اور ہوٹلوں میں کریڈٹ کارڈ سے اپنے سامنے ادائیگی کریں کیونکہ ان ملزمان کے ساتھ بعض اوقات ہوٹلوں اور شاپنگ مال کا عملہ بھی ہیکرز کے ساتھ ملا ہوتا ہے۔

کالعدم تنظیموں کے 313 فراریوں کووزیراعلیٰ بلوچستان نے کیوں مبارکباددی،دیکھئے خبر

کوئٹہ (ویب ڈیسک)کالعدم تنظیموں کے 313 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے،ہتھیارڈالنے والے فرایوں میں 17 کمانڈرزبھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم تنظیموں کے 313 فراریوں کے قومی دھارے میں شامل ہونے کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری، کمانڈر سدرن کمانڈ ودیگر سول اور عسکری حکام نے شرکت کی،وزیراعلیٰ بلوچستان کی قومی دھارے میں شامل ہونے پرہتھیار ڈالنے والوں کو مبارکباددی،ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کا تعلق سوئی ڈیرہ بگٹی اور کوہلو سے ہے اور ان کا تعلق بی آراے،بی ایل ایف اوربی ایل اے سے تھا۔

 

سلامتی کونسل کی ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کی شدید مذمت

نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے مشترکہ طور پر ٹرمپ کے اس اقدام کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے دوسری جانب امریکی مندوب نے اقوام متحدہ کو جانب دار ادارہ قرار دے دیا۔یہ ہنگامی اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس میں ارکان ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس کے شرکا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے سے فلسطین میں خونی تصادم کی راہ ہموار ہوگی۔سوئیڈن کے نمائندے اولوف اسکوگ نے کہا کہ یہ اقدام خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کو بڑھانے کے لیے ایندھن کا کردار ادا کرے گا، ٹرمپ کا اعلان امریکا اور اسرائیل کے بہت سے دوستوں کی درخواست کے خلاف ہے، اس اقدام سے سوئیڈن ، یورپی یونین اور عالمی برادری کے نزدیک یروشلم کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ارکان ممالک کی تنقید کے بعد اجلاس میں امریکا تنہا رہ گیا دوسری جانب امریکی نمائندہ نکی ہیلی نے تنقید کو مسترد کردیا اور اقوام متحدہ پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن اقدامات کو نقصان پہنچارہا ہے، یہ ادارہ اسرائیل کے مخالفت کے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک ہے۔ہیلی نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ یقینی تھا، یروشلم ہی اسرائیل کا دارالحکومت ہے، امریکا تاحال پابند ہے کہ وہ آخری امن معاہدے پر عمل کرائے اگر دونوں فریق راضی ہوں تو ہم آج بھی دو ریاستوں کے قیام کے معاملے پر متفق ہیں لیکن اقوام متحدہ جانب داری برت رہاہے اور کئی برس سے اسرائیل کے لیے جارحیت پیدا کرنے والا سب سے بڑا ادارہ بن چکا ہے جس نے اپنے عمل سے مشرق وسطیٰ میں امن اقدامات کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

امریکا کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں پاکستانی فوجی اہلکاروں اور شہریوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔امریکی محکمہ دفاع میں پریس بریفنگ کے دوران پینٹاگون کی ترجمان ڈینا وائٹ کا کہنا تھا کہ امریکی وزیردفاع کے حالیہ دورے میں پاکستانی حکام سے بات چیت انتہائی مفید رہی اور انہوں نے وہاں مشترکہ مفادات کے تحت دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ دینے کی بات کی جب کہ وزیردفاع کے دورہ پاکستان سے یہ بات واضح ہوئی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے امکانات موجود ہیں۔ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور اس جنگ میں سب سے زیادہ پاکستانی فوجیوں اور عام شہریوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں لہذا پاکستان دہشت گردی کے خاتمے میں بہت دلچسپی رکھتا ہے۔ڈینا وائٹ نے کہا کہ افغان مسئلے کا سیاسی حل نہ صرف پاکستان بلکہ امریکا اور پورے خطے کے مفاد میں ہے لہذا ہم پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات پر آگے بڑھنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے 4 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

فکسنگ کی پرچھائیاں کرکٹرز کے تعاقب میں سرگرداں

 لاہور: فکسنگ کی پرچھائیاں مسلسل پاکستانی کرکٹرز کے تعاقب میں سرگرداں ہیں جب کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے محمد سمیع سے بھی باز پرس شروع ہوگئی۔محمد سمیع ان دنوں بنگلادیش پریمیئر لیگ میں مصروف تھے، انھیں اس دوران فوری طور پر پاکستان طلب کیا گیا جس کے بعد وہ جمعے کو پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوگئے، ذرائع کے مطابق سمیع کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے رکن کے بیان پر طلب کیا گیا جس میں انھوں نے اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے ان  سمیت 2 پاکستانی کرکٹرز کے نام لیے تھے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد سمیع کو فی الحال انٹرویو کیلیے طلب کیا گیا جس میں ان کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات کے بارے میں جاننے کی کوشش ہوئی، محمد سمیع اپنے وکیل کے بغیر ہی پیش ہوئے۔پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم نے معاملے کی چھان بین کرتے ہوئے بیان کی آڈیو اور وڈیو ریکارڈنگ کر لی۔ اس موقع پر جی ایم لیگل سلمان نصیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں، ہمیں کچھ معلومات ملی تھیں جس کی بنیاد پر محمد سمیع کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا، ضرورت پڑی تو دوبارہ بھی بلایا جائے گا، انھیں شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا گیا، نوٹس آف ڈیمانڈ دے کر بلایا گیا تھا، تحقیقات آگے بڑھنے پر اگر شوکاز نوٹس جاری ہوا تب معاملے کو آگے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ کرنل(ر) اعظم دیکھ رہے ہیں کہ معلومات کی روشنی میں مزید کارروائی کی ضرورت ہے یا نہیں۔ایک سوال پر سلمان نصیر نے بتایا کہ پیسر کو شارجہ میں ہونے والی ٹی 10 کرکٹ لیگ میں شرکت سے نہیں روکا جا رہا اور وہ ایونٹ کیلیے دستیاب ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن یونٹ میں اس طرح کے معاملات چلتے رہتے ہیں،کئی بار میڈیا کو پتا نہیں ہوتا اس بار علم ہوگیا۔ یاد رہے کہ محمد سمیع کی ٹیم راجشاہی کنگز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے باہر ہو چکی ہے، پیسر نے آخری انٹرنیشنل میچ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016میں کھیلا تھا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شکوک سامنے آنے پر کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کرنا چاہتے تھے لیکن بی سی بی نے تعاون سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ معاملات بورڈ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔

رواں سال پاکستان سپر لیگ کے آغاز میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پی سی بی کا اینٹی کرپشن ٹریبیونل شرجیل خان اور خالد لطیف کو سزائیں سنا چکا، محمد عرفان 6ماہ کی معطلی کے بعد کرکٹ میں واپسی بھی کرچکے، شرجیل خان کو ڈھائی سال معطل سمیت 5سال کی سزا سنائی گئی،ان کی اپیل بھی مسترد ہوچکی اور اب وہ عدالت سے رجوع کرنے کیلیے تیار ہیں۔

دوسری جانب خالد لطیف پر 5سال کیلیے کرکٹ کے دروازے بند کیے گئے تھے، ان کی اپیل کا کیس جاری ہے، ناصر جمشید اور شاہ زیب حسن کا کیس اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں زیر سماعت ہے۔

اس سے قبل 2010 میں لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوران کپتان سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہوئے تھے جس کے بعد انھوں نے برطانیہ جیلوں کی ہوا بھی کھائی، آئی سی سی نے 2011 میں تینوں پاکستانی کرکٹرز پر 5سال کی پابندی عائد کر دی تھی، سزا کی یہ مدت پوری ہونے پر محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوگئی، سلمان بٹ اور محمد آصف موقع ملنے کے انتظار میں ہیں۔

قائد اعظم ٹرافی کرکٹ؛ سپر ایٹ کے دوسرے مرحلے میں آج میدان سجے گا

 لاہور: قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا جب کہ مقابلے حیدر آباد اور کراچی کے اسٹیڈیمز میں شیڈول ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملکی ڈومیسٹک کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے کا آغاز ہفتے سے کراچی اور حیدر آباد کے مختلف اسٹیڈیمز سے ہوگا۔ گروپ ون میں شامل سوئی نادرن گیس اور لاہور وائٹس کی ٹیمیں نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں آمنے سامنے ہوں گی۔ آل حیدر اور طاہر رشید امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ اقبال شیخ ریفری اور عارف عبدالمجید اسکورر ہوں گے۔ لاہور بلوز اور حبیب بینک کے مابین میچ اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہوگا۔ خالد محمود سینئر اور امیتاز اقبال امپائرز، افتخار احمد ریفری اور جنید افضل اسکورر ہوں گے۔گروپ ٹو میں کے آر ایل اور سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں مدمقابل ہوں گی، شوزب رضا اور طارق رشید امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ عزیز الرحمن ریفری اور وسیم عباس کو سکورنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یو بی ایل اور واپڈا کے مابین میچ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں شیڈول ہے، غفار کاظمی اور راشد ریاض امپائرز، محمد جاوید ریفری اور عبید احمد اسکورر ہوں گے۔ادھر یو بی ایل کے سعد علی830 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، اسلام آباد کے عابد علی 541 رنز کے ساتھ دوسرے اور واپڈا کے محمد سعد526 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ یو بی ایل ہی کے فاسٹ بولر سہیل خان 51 وکٹوں سے کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، لاہور بلوز کے اعزاز چیمہ 47 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور کے آر ایل کے صدف حسین42 وکٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ یو بی ایل کے وکٹ کیپر گلریز صدف کو سب سے زیادہ 31 کیچز پکڑنے کا اعزاز حاصل ہے، راولپنڈی کے عمیر مسعود 30کیچز کے ساتھ دوسرے اور ایچ بی ایل کے جمال انور 28 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پرہیں۔

شہبازشریف کی ترقیاتی کاموں کی رفتار کی وجہ جرمن سفیر بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سک

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ترقیاتی کاموں کی رفتار کی وجہ سے چینی اورترک حکام سے ان کی تعریف کی خبریں توآپ نے سنی ہوں گی لیکن اب کی بار جرمن سفیر بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور شہبازشریف کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے میدان میں آگئے ۔ جھنگ میں 1263میگاواٹ کے پنجاب پاورپلانٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جرمن سفارتکار نے ملک کے پاورسیکٹر کو بدحالی سے نکالنے کے لیے شہبازشریف کے وژن، عزم اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس پر آپ کا شکریہ ۔ انہوں نے کہاکہ وہ توانائی کے شعبے کے ماہر نہیں ہیں لیکن کاوشوں پر شہبازشریف کے شکرگزار ہیں۔ جرمن سفارتکار کے اس بیان کے بعد یقینا شہبازشریف کے لیے بھی اپنے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہوگا جنہوں نے ملک کی ترقی میں اپوزیشن جماعتوں بالخصوص تحریک انصاف کو رکاوٹ قراردیااور ایک مرتبہ پھر اپنا عزم دہرایا۔