تازہ تر ین

متحدہ لندن کی یادگار شہداءپر حاضری کے اعلان کے بعد سخت کشیدگی، پولیس اور رینجرزنے کنٹرول سنبھال لیا

کراچی (ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کی جانب سے یادگار شہداءپر حاضری کے اعلان کے بعد عزیزآباد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ پولیس نے عائشہ منزل سے لیاقت علی خان چوک جانے والے راستوں کو بند کر رکھا ہے جبکہ جناح گراو¿نڈ اور نائن زیرو جانے والی سڑک بھی بند کردی گئی ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل عرفان بلوچ کے مطابق یادگار شہداءاور اطراف میں 500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید نفری بھی طلب کی جاسکتی ہے۔عرفان بلوچ کے مطابق لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ کارکنان کو کسی صورت یادگار شہداءجانے کی اجازت نہیں اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔اس سے قبل گذشتہ ماہ 11 نومبر کو ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار قافلے کی صورت میں یادگار شہدا پہنچے تھے جہاں انہوں نے دیگر پارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ فاتحہ خوانی کی تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain