نئی دہلی:مسلمانوں سے شادی کرنیوالی86لڑکیوں سے بند کمرے میں گھنٹوں پوچھ گچھ

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارت میں سینکڑوں ہندو لڑکیوں نے سماجی اور اخلاقی گراوٹ سے گھبرا کر اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا عہد کیا ہے۔ نیچ ذات سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں لڑکیوں نے مسلمان لڑکوں کو اپنا جیون ساتھی چننے کے لئے دینی شخصیات کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا۔ یوں بھارت کے مختلف طبقوں میں ہندوﺅں کی پیدا کردہ اونچ نیچ کے باعث لڑکے باعزت زندگی گزارنے کے راستے تلاش کر رہے ہیں جبکہ لڑکیوں نے سماجی ظلم، ناروا سلوک اور اونچ نیچ سے نجات کا راستہ مسلمان ہونے میں تلاش کیا ہے۔ ظاہر ہے کہ مسلمان ہونے کے بعد وہ ہندوﺅں سے تو شادیاں نہیں کر سکتیں، مسلمان ہی کو جیون ساتھی بنانا پڑتا ہے۔ آر ایس ایس اس پر سیخ پا ہے۔ ہندو انتہا پسندوں نے اسے طالبان کے اثرات اور مالی مدد کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ہندوﺅں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندو لڑکیوں کو مسلمان بنانے کے لیے عراقی طالبان پیسہ پھینک رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں یہ محبت کی شادی نہیں بلکہ جہادی شادی ہے، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔آر ایس ایس کے دباﺅ پر بھارتی خفیہ ایجنسی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے جنوبی ریاست کیرالہ میں ہندو لڑکیوں کے قبول اسلام اور مسلمانوں سے شادیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے۔ کم ا ز کم 86 لڑکیوں کو ان کے گھروں سے اٹھانے کے بعد بند کمرے میں گھنٹوں تفتیش کی مگر مایوسی کے سوا کچھ نہ ملا۔ انہیں کسی سوال کا جواب توقع کے مطابق نہ ملا۔ اس کے باوجود مسلمان لڑکیوں کو اٹھانے اور پوچھ گچھ کرنے کے واقعات میں کمی نہیں آئی۔ کس لڑکی نے کس مسلمان لڑکے سے شادی کی اور کیوں؟شادی سے پہلے کوئی ملاقات ہوئی تھی یا نہیں؟شادی سے پہلے لڑکے نے کبھی طالبان کا ذکر کیا تھا، یا کبھی کسی انتہا پسندانہ سرگرمی کی بات کی، کسی عبادت گاہ میں جانے کا مشورہ دیاتھا؟ یہ اور ایسے لاتعداد سوالات کی بوچھاڑ کی جا رہی ہے۔ ان معصوم لڑکیوں سے سینکڑوں ناقابل یقین اور ناقابل قبول سوالا ت کئے جا رہے ہیں۔ پھر یہ سوال کہ شادی سے پہلے بلیک میل تو نہیں کیا؟۔ ہندو لڑکیوں کے مسلمان ہونے کے بعد مسلمانوں سے شادی کو ا?ر ایس ایس نے لو جہاد (Love Jihad) قرار دے دیا ہے۔ ا?ر ایس ایس نے اس پر پابندی عائد کر نے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ یہی جماعت اپنی انتہا پسندانہ سرگرمیوں کے ذریعے 2010ئ میں نریندر مودی کو برسر اقتدار لانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ بی جے پی نے برسر اقتدارا?نے کے بعد پورے ملک میں سیکولر ازم کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ ہندو ازم کے سوا وہاں کچھ نہیں دکھائی دیتا۔ یہی ا?ر ایس ایس اب ہندو عورتوں کے قبول اسلام کو لو جہاد کا نام دے کر سپریم کورٹ کو گمراہ کر رہی ہے۔ مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کا ایک اور موقع پولیس کے ہاتھ لگ گیا ہے۔ نیشنل ایجنسی اور پولیس کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب کیرالہ کی تمام ہی لڑکیوں نے ان کی رائے کو مسترد کر دیا۔ ان کی مرضی کے جوابات نہ دئیے ،پولیس نے 9 لڑکیوں کے اکاﺅنٹس میں بیرون ملک سے بھیجے گئے پیسوں کا سراغ لگا لیا ہے۔ حالانکہ یہ کوئی نئی بات نہیں۔دنیا بھر میں بیرون ملک مقیم رشتے دار سرمایہ بھجوا رہے ہیں مگر بھارت میں یہ بھی جرم ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک عورت کے اکاﺅنٹ میں عراق کے ایک سکول سے کچھ پیسے بھیجے گئے ہیں جبکہ دوسری عورت کے شوہر نے کیرالہ کے گاﺅں میں ایک اسلامی ویڈیو شیئر کی ہے۔ کیرالہ انڈیا کی واحد ریاست ہے جہاں کیمونزم طاقتور ہے ، نیچی ذات کے لوگوں کو کیمونزم ہی نجات کا واحد ذریعہ نظر آ رہا ہے۔ مسلمانوں کی آبادی محض 13فیصد ہے۔ اس بارے میں کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا کے وفاقی رکن اسمبلی ایم بی راجیش نے آر ایس ایس کے تمام بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس ہندوﺅں اور مسلمانوں کی شادیوں کو جبری بندھن قرار دے رہی ہیں مگر ایسا کچھ نہیں ہے۔ اس کا مقصد اگلے آنے والے انتخابات میں مودی کو کامیاب کرانا ہے لیکن انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔

 

پریانکا چوپڑا ایک بار پھر ”ایشیا کی دلکش خاتون“ قرار

لندن (نیااخبار رپورٹ) برطانیہ میں کرائے گئے پول میں پرکشش ایشیائی خواتین کی فہرست میں پریانکا پہلے نمبر پر رہیں جبکہ ہندوستان ٹیلیویژن اداکارہ نیہا شرما دوسرے اور اداکارہ دیپکا پدوکون تیسرے نمبر پر رہیں۔ لندن کے ہفت روزہ اخبار ایسٹرن کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق امریکی سیریل ”کوانٹیکو“ کی اداکارہ پریانکا دنیا کی سب سے پرکشش خاتون کا خطاب جیتنے کی دوڑ میں گزشتہ سال دیپکا سے پیچھے رہ گئی تھیں جبکہ اس بار دیپکا تیسرے نمبر پر رہیں۔ پریانکا نے کہا کہ میں حقیقت میں اس کا کریڈٹ نہیں لے سکتی‘ اس کا پورا کریڈٹ میری میراث اور آپ کے نظریئے کو دیا جانا چاہئے۔

 

پاکستان نے کلبھوشن سے والدہ اور بیوی کو ملاقات کی اجازت دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے ا±س کی والدہ اور بیوی کو ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے اِس کی بیوی کو ملنے کی اجازت دی تھی تاہم بھارت نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ کلبھوشن کی اہلیہ سے پہلے اس کی والدہ کو ملنے کی اجازت دی جائے، پاکستان نے بھارتی درخواست کو منظور کرلیا ہے اور کلبھوشن یادو سے والدہ اور بیوی دونوں کو ملنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ فیصلے کے حوالے سے بھارت کو آگاہ کردیا گیا ہے اور کلبھوشن سے خاندانی افراد کی ملاقات 25 دسمبر کو ہوسکتی ہے جب کہ ملاقات میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو بھی ساتھ جانے کی اجازت ہوگی اور سب کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کے دورہ پاکستان سے قبل امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ایک اہم دورے سے قبل امریکی حکام کا بیان غیرضروری اور حقائق کے منافی ہے پاکستان سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ہوچکا ہے اب اس طرح کے الزامات دو طرفہ تعلقات کو متاثر کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت کی بیت المقدس منتقلی پر پاکستان کو تشویش ہے ایسا اقدام خطے کے امن کے لئے شدید خطرات کا باعث بن سکتا ہے اور یہ عالمی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

خادم حسین رضوی نے دوبارہ سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ نگار نے کہا کہ دسمبر کے مہینے میں پاکستان عوامی تحریک ریلی کا اعلان کرنے والی ہے۔ ان کےساتھ تحریک انصاف ہو گی، جبکہ زرداری صاحب نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ وہ بھی ریلی میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیالوی صاحب نے بھی دس دسمبر کو اپنا جلسہ رکھا ہوا ہے۔ایک اور خبر یہ ہے کہ خادم حسین رضوی بھی میدان عمل میں آنے لگے ہیں اور انہوں نے ایک ریلی کا اعلان کیا ہے جو داتا دربار سے شروع ہو کر چئیرنگ کراس تک جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اب یہ سب مل کر حکومت کو ناکوں چنے چبوائیں گے اور اب ان سب کے استعفے ہوں گے۔پاکستان عوامی تحریک نے اپنے دھرنے میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنا ہے۔ جس کے بعد شہباز شریف اور رانا ثنا شاہد خاقان سمیت وفاقی وزرا بھی استعفے دے دیں گے۔جس کے بعد جنوری میں نئی حکومت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسان تک سڑکوں پر آ رہے ہیں ، سیاسی قوتوں نے بھی دھرنے پر بیٹھ جانا ہے۔ شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے پاس ایک یہی راستی ہے کہ وہ باعزت طریقے سے مستعفی ہو جائیں۔

ہیلز‘سٹوکس کی انگلش ون ڈے ٹیم میں دوبارہ انٹری

پرتھ(آئی این پی)انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،ٹیم میں پھڈے باز کرکٹرز ایلکس ہیلز اور بین اسٹوکس کی ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے۔انگلش ٹیم ایون مورگن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن رائے، جونی بیئرسٹو، جو روٹ، ایلیکس ہیلز، سام بلنگز، جوز بٹلر، بین سٹوکس، معین علی، عادل راشد، ڈیوڈ ولی، لیم پلنکٹ، ٹام کوران، مارک ووڈ اور جیک بال شامل ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 جنوری کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ستمبر میں کھیلی جانے والی ویسٹ انڈین اور انگلش ٹیم کے درمیان سیریز کے دوران دونوں کھلاڑیوں ایلکس ہیلز اور بین اسٹوکس میں لڑائی ہوئی تھی۔ جس کا خمیازہ انہیں ٹیم سے باہر نکلنے کی صورت میں بھگتنا پڑا۔دونوں کرکٹرز کی ٹیم میں شمولیت کا اعلان تو ہوگیا تاہم ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا کھیلنا یا نہ کھیلنا عدالتی فیصلے سے مشروط ہے۔

رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پی ایس پی میں شامل

کراچی (ویب ڈسک)سلمان مجاہد بلوچ کیماڑی کے حلقہ سے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔ کچھ دنوں قبل ان کی ایم کیو ایم پاکستان کی رکنیت ختم کردی گئی تھی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میڈیا صرف نمایاں رہنماؤں کی شمولیت کو کوریج دیتا ہے تاہم ہمارے پاس تمام جماعتوں سے سیکٹر انچارجز اور کارکنان سمیت آتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پرمسلم امہ میں تشویش پائی جاتی ہے، دین کی بات آتی ہے تو پھر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس معاملے پرحکومت کو ٹھوس قدم اٹھانا چاہیے، حکومت فوری طور پر اقدامات کرے ،دباؤ کا انتظار نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ باطل مٹ رہا ہے اور لوگوں کےدلوں میں ہماری بات اتررہی ہے، ہم نے پہلے دن سے آج تک جو بات کی ہے، وہ صحیح ہے۔اس موقع پر سلمان مجاہد نے کہا کہ فاروق ستار سمیت سب کے لندن سے رابطے ہیں جبکہ دعوےآج تک ہوتے ہیں کہ لندن سےکوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف نعرے کیخلاف کھڑے ہوکر ایم کیوایم پاکستان کا ساتھ دیا تھا، نہ چاہتے ہوئے بھی فاروق ستار کا ساتھ دیا۔سلمان مجاہد نے ایم کیو ایم پاکستان میں دھڑے بندی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد ان کی ایم کیو ایم پاکستان کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی تھی۔سلمان مجاہد نے کہا تھا کہ پارٹی میں تقسیم موجود ہے، فاروق ستار، کامران ٹیسوری، کنور نوید، خواجہ سہیل اور ان کے رفقا کا الگ گروپ ہے جب کہ عامر خان، فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار کا الگ گروپ ہے۔

شاہد آفریدی نے ادا کارہ زرین خان کیساتھ اشتہار میں دھوم مچادی

دبئی (آئی این پی)شاہد آفریدی اوربھارتی اداکارہ زرین ایک اشتہار میں ایک ساتھ وگرہوگئے۔ یہ اشتہار ٹی ٹین لیگ کی فرنچائز پختون ٹیم کی پروموشن کیلئے بنایا گیا ہے۔ جس میں بھارتی اداکارہ زرین خان ریسنگ کار جبکہ شاہد آفریدی ہیوی بائیک چلارہے ہیں۔
شاہد آفریدی تیزی سے بائیک چلاتے ہوئے زرین کی گاڑی کو پیچھے چھوڑدیتے ہیں جس پر زرین کو غصہ آتا ہے اور وہ جاکر کہتی ہیں اوئے مسٹر بہت جلدی میں ہو کیا آفریدی کہتے ہیں پختون کو سپورٹ کرتی ہے جس پر زرین کہتی ہیں ہاں! مجھے پختون پرفخر ہے۔ جب آفریدی ہیلمٹ اتارتے ہیں تو زرین حیران رہ جاتی ہیں۔آفریدی کہتے ہیں تو میچ شروع ہونیوالا ہے، اور دونوں جلدی سے اسٹیڈیم کی جانب روانہ ہوجاتے ہیں۔شاہد آفریدی ٹی ٹین لیگ میں پختون ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جبکہ زرین خان ٹیم کی برانڈ ایمبسڈر ہیں۔ لیگ چودہ سے سترہ دسمبر تک یواے ای میں کھیلی جائے گی۔

پنجاب حکومت کو اورنج لائن منصوبے کا گرین سگنل مل گیا

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب حکومت کو منصوبے پر کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے اورنج لائن ٹرین کیس کا سناتے ہوئے پنجاب حکومت کو منصوبہ جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ عدالت عظمیٰ نے فیصلہ چار ایک کی اکثریت سے کیا تاہم منصوبے کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ کچھ شرائط بھی لاگو کی گئی ہیں۔پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف چار اپیلیں دائر کی تھیںاورجسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے17 اپریل کو ان اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ گزشتہ برس لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں اورنج لائن کا ٹریک 11 تاریخی مقامات سے دو سو فٹ دور رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ورثے یا تاریخی عمارتوں کے قریب تعمیراتی منصوبہ نہیں بنایا جاسکتا۔واضح رہے کہ 1.47 ارب ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے اور اس سے متعدد تاریخی مقامات کو خطرات لاحق ہیں جن میں شالامار باغ، گلابی باغ گیٹ وے، بدھو کا مقبرہ، چوبرجی، اور زیب النسائ کا مقبرہ شامل ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ: بھارت کی ٹاپ پوزیشن برقرار پاکستان کا 7واں نمبر

دبئی( سی پی پی )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارت پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جب کہ پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولر جگہ نہ بنا سکا،ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی بیٹسمین اظہرعلی کا آٹھواں نمبرہے ،پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ 7ویں نمبر پر براجمان ہے ۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق سری لنکا سے 2 ٹیسٹ ڈرا ہونے پر بھارت کا ایک پوائنٹ کم ہو گیا لیکن اس کے باوجود بھارت 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔جنوبی افریقا 111 پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے اور انگلینڈ کا 97 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔جب کہ ٹاپ ٹین رینکنگ میں پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ آئی سی سی کے بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ ٹاپ پرہیں، بھارت کے ویرات کوہلی تین درجے ترقی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے جب کہ انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسری پوزیشن پر ہیں۔بلے بازوں کی ٹاپ ٹین ٹیسٹ رینکنگ میں شامل واحد پاکستانی بیٹسمین اظہرعلی کا آٹھواں نمبر ہے۔ بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے، جنوبی افریقا کے رابادا دوسرے اور بھارتی کے ریوندرا جڈیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔ جب کہ بولروں کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں البتہ یاسر شاہ 15 نمبر پر موجود ہیں۔

وسیم شارٹ فارمیٹ میں ٹیم کی پر فارمنس سے مطمئن

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ون ڈے اور ٹی 20 میں قومی ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے۔لاہور کے نجی اسکول میں ذیابطیس کےعالمی دن پر ہونے والی تقریب میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی ون ڈے اور ٹی 20 میں پرفارمنس اچھی ہے،لیکن ٹیسٹ ٹیم جدوجہد کررہی ہے ۔وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم بہتری کے لیے کوشاں ہے، مصباح الحق اورمحمد یوسف کا خلا پر کرنے میں وقت لگے گا۔پاکستان کے عنقریب شروع ہونے والے دورہ نیوزی لینڈ کے حوالے سے وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں وکٹیں بولرز کے لیے مدد گار ہوتی ہیں۔ذیا بیطیس کے عالمی دن کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر چوتھا فرد ذیابیطس کا شکار ہے، ذیابیطس سے آگاہی بہت ضروری ہے اور اس مرض سے بچنے کے لیے لائف اسٹال تبدیل کرنا ہوگا۔وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل شروع ہوئی تو لوگوں نے پوچھا کھلاڑی کہاں ہیں، انہیں سمجھایا کہ پی ایس ایل کو2 سال چلنے دیںپھر اس کے بعد دیکھئے گا۔