ایک موقع کا منتظر ہوں، سلمان بٹ

(ویب ڈیسک )پاکستانی کرکٹ سرکٹ میں اس وقت کئی اوپنرز کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ان میں اظہرعلی، سمیع اسلم، فخر زمان، امام الحق، احمد شہزاد، کامران اکمل، مختار احمد، خرم منظور نمایاں دیں۔لیکن2010کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ اوپنر سلمان بٹ کہتے ہیں کہ اپنی غلطی پر نادم ہوں، میری خواہش ہے کہ کیئریئر کے آخری سالوں میں پاکستانی ٹیم میں موقع ملے اور کارکردگی دکھاکر اپنے بارے میں منفی تاثر کو ختم کروں۔انہوں نے کہا کہ ایک واقعہ ہوگیا جس کی سزا بھگت چکا ہوں اور غلطی کا اعتراف کرچکا ہوں اب ایک جرم میں دو سزائیں دینا کہاں کا انصاف ہے۔میرے لئے کوئی اور قانون اور دوسروں کے لئے کوئی اور قانون ہے۔میڈیا میرے کیس کو دیکھ کر میرے معاملے کو دیکھے۔بائیں ہاتھ کے اوپنر سلمان بٹ ک عمر اس وقت 33 سال ہے۔ قومی ٹی20 کپ میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کرنے والے کامران اکمل اور سلمان بٹ کے ساتھ اسلام آباد کے خلاف میچ میں اوپننگ پارٹنر شپ میں 209 رنز جوڑ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔سلمان بٹ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار تھے۔ان کا کہنا ہے کہ پانچ سال کی سزا کاٹنے کے بعد مسلسل کارکردگی دکھا رہاہوں اور ایک موقع کا منتظر ہوں۔سلمان بٹ نے کہا کہ میں نے گذشتہ تین سیزن سے جو کارکردگی دکھائی ہے اس کے مطابق میرٹ پر میری پاکستانی ٹیم میں جگہ بنتی ہے۔ سلمان بٹ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے جتنے بھی اوپنرز کھیل رہے ہیں میرا اسٹرائیک ریٹ سب سے بہتر ہے۔بھارت کے خلاف اپنے آخری ون ڈے میں بھی 79 رنز بنا چکا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک میں تینوں فارمیٹ میں کھیل رہا ہوں اور کارکردگی دکھا رہا ہوں اس بات کا فیصلہ سلیکٹرز کریں گے کہ مجھے کہاں کھلانا ہے۔سلمان بٹ نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی ،قومی ٹی ٹوئینٹی اور ون ڈے ٹورنامنٹ میں کارکردگی کے بعد اس انتظار میں ہوں کہ سلیکٹرز مجھے بھی موقع دیں۔

نیت صاف رکھیں، منزل آسان ہو جائے گی

کراچی: (ویب ڈیسک) کپتان سرفراز احمد کرکٹ ہی اچھی نہیں کھیلتے بلکہ نعت بھی خوب پڑھتے ہیں اور اس دوران کھو جاتے ہیں۔ سرفراز کھیل کے میدان میں اپنے فینز کو دھوکہ نہیں دیتے اور تقریبات میں مداح نعت سنے بغیر انہیں جانے نہیں دیتے۔ کراچی کے نجی فلاحی ادارے کے دورے پر بھی کپتان سے فرمائش کی گئی۔سرفراز احمد نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نیت صاف رکھیں منزل آسان ہو جائے گی۔ اس موقع پر کپتان سرفراز احمد نے کمپوٹر کورسز میں کامیاب طالب علموں میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

اگلے ماہ بڑی خوشخبری ،لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے،اہم شخصیت کا انکشاف

اسلام آباد (صباح نیوز) ملک بھر میں چار دسمبر سے5297 فیڈرز سے بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ،حکومتی اعلان پر کم از کم 14.915 ملین صارفین کو چار دسمبر کی رات 12بجے کے بعد لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا، دیہات و شہر کی تفریق بھی ختم کر دی گئی ہے دس فی صد تک دو سے چار 20سے 30فیصد نقصانات پر چار سے 6گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی , 30سے چالیس فیصد پر چھ سے آٹھ گھنٹے چالیس سے 60فیصد نقصانات کے حامل علاقوں میں 6سے 8گھنٹے 60سے 80فیصد 8سے 10گھنٹے او ر80او راس سے زائد کی نقصانات کی شرح پر متعلقہ علاقوں میں 12سے 16گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مجموعی طو رپر ان فیڈرز پر 6091میگاواٹ بجلی استعمال ہورہی ہے۔آئندہ ایک ماہ میں حکومت کی طرف سے ایسا انقلابی اعلان کیا جائے گا کہ قوم مٹھائی کھلائے گی ،گرمیوں میں کوئی بجلی کی وجہ سے نہیں روئے گا۔ان خیالات کا اظہار وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے اتوار کو پی آئی ڈی میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ موجودہ حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ہر شعبے میں کامیابی حاصل کی ہے اور ساڑھے چار سال کی انتھک محنت اور جدوجہد سے نہ صرف ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا ہے بلکہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر حقیقی معنوں میں گامزن کر دیا ہے۔ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے یہ اعلان کرتا ہوں کہ ہمارے پاس سسٹم میں ہماری کُل طلب کے مقابلے میں 2700 میگاواٹ اضافی بجلی موجود ہے۔میں چند اہم اعلانات کرنے سے پہلے آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ جب 2013 میں ہماری حکومت برسراقتدار آئی تو ملک میں بجلی کی پیداوار، طلب اور رسد، اور لوڈشیڈنگ کی صورتحال کیا تھی۔ اور آج کے مقابلے میں 2013 میں ہم کہاں پر کھڑے تھے۔دسمبر 2013 میں بجلی کی پیداوار 9279 میگاواٹ تھی جب کہ ملک میں بجلی کی طلب 11799 میگاواٹ تھی اور 2520 میگاواٹ بجلی کی کمی کی وجہ سے کم از کم 8 سے 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا شکار تھے۔دسمبر 2017 میںہم نے 7465 میگاواٹ کی سطح سے بڑھا کر 16477 میگاواٹ اضافی بجلی پیدا کی ہے اور اس وقت طلب کے مقابلے میں 2727 میگاواٹ اضافی بجلی موجود ہے۔ یہاں میں یہ بتاتا چلوں کہ 2218میگاواٹ 2013ءکے مقابلے میں بجلی کی طلب میں اضافے کے باوجود اس وقت سسٹم میں یہ 2727میگاواٹ اضافی بجلی موجود ہے میں آپکو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ بجلی پیدا کرنے والے بہت سے منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں اور ہم موسم گرما 2018 سے پہلے مزید تقریبا 4000 میگاواٹ بجلی سسٹم میںشامل کر دینگے۔انھوں نے کہا کہ میگاواٹ بجلی سسٹم میںشامل کر دینگے۔2017ءکے موسم گرما میں 24000 میگاواٹ طلب کے مقابلے میں ہمارے پاس سسٹم میں 20000 میگاواٹ ریکارڈ بجلی پیدا ہوئی۔ جبکہ جاری منصوبوں کے مکمل ہوتے ہی یہ پیداوار 25000 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔چونکہ ہمارے پاس اس وقت طلب سے زیادہ بجلی موجود ہے تو ہم ملک میں لوڈشیڈنگ ختم کرسکتے ہیں۔اس وقت ہمارے مندرجہ ذیل 7مختلف قسم کے بجلی کے فیڈرز ہیں جن پر نقصانات اور چوری کی شرح کے تناسب سے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔اگرچہ ہمارے سسٹم میں اضافی بجلی موجود ہے تاہم نقصانات اور چوری کے عوامل کی وجہ سے ہم زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر باامر مجبوری لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہیں ۔یہاں یہ میں واضح کرتا چلوں کہ جونہی ان فیڈرز پر نقصانات ایک خاص فیصد میں آتے جائینگے ہم لوڈشیڈنگ بتدریج ختم کرتے جائینگے،ہمارا یہ بھی مقصد ہے کہ صارفین میں بروقت بجلی کے بلوں کی ادائیگی اور بجلی چوری روکنے کیلئے مناسب اقدامات کیے جائیںتاکہ تمام صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی جاسکے۔اس ضمن میں میں صارفین سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارا ساتھ دیں بروقت بل اداکریںاور بجلی چوروں کیخلاف یکجاں ہو کر ہمارا ساتھ دیں تاکہ ان کے علاقوں میں بھی بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔ یہ واضح کرنا انتہائی ضروری ہے کہ ملک میں اضافی بجلی کے باوجود، بجلی چوری، بلوں کی عدم ادائیگی، بد انتظامی اور دیگر غیر قانونی عوامل کی وجہ سے ہمیں لاسز اٹھانے پڑ رہے ہیں اور جن فیڈرز میں لاسز زیادہ ہیں وہاں پرہمیں لوڈ شیڈنگ کرنی پڑ رہی ہے۔بجلی چوری سے اور لائین لاسز سے بچنے کیلئے نہ صرف ہم DISCOs کی سطح پر سخت فیصلے لے رہے ہیں بلکہ صارفین کو بھی بجلی چوری جیسے عوامل کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔ملک بھر مےں چار دسمبر سے5297 فےڈرز سے بجلی کی لوڈشےڈنگ مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں جسکے نتےجے مےں کم از کم 14.915 ملےن صارفےن کو چار دسمبر رات 12بجے کے بعد لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کردیا جائےگا۔ اس ضمن مےں دےہات و شہر کی تفرےق بھی ختم کر دی گئی ہے۔ ملک بھر مےں اس وقت 2700 مےگا واٹ سے ذائد بجلی سسٹم مےں موجو د ہے جس کے نتےجے مےں ان تمام فےڈرز سے لوڈ شےڈنگ ختم کرنے کا فےصلہ کےا گےا ہے جہاں لائن لاسز نہےں ہےں۔4 دسمبر سے لےسکو کے 1227، گیپکو کے 748فےڈرز، فیسکوکے 896 ، حیسکو کے 204 فےڈرز، سیپکو کے 24 فےڈرز، کیسکوکے 61 فےڈرز، آئیسکو کے 710 فےڈرز، میپکو کے 763 فےڈرز، PESCO کے 309 فےڈرز ، اور TESCO کے 29 فےڈ رز بغےر کسی تعطل کے بجلی فراہم کرےں گے۔ ےہ اعلان موجود حکومت کے کےے جانے والے اس وعدے کی کڑی ہے جس مےں ہم نے نہ صرف لوڈ شےڈنگ پر قابو پانے کا عزم کےا تھا بلکہ بجلی کی پےداوار بڑھانے کے لےے مختلف منصوبوں کا ذکر بھی کےا تھا۔ موجو دہ حکومت نے نہ صرف بجلی کی پےداوار کے بہت سے منصوبوں کو تکمےل کےا ہے بلکہ بہت سے منصوبے اس وقت بھی زےر غور ہےں جس سے سسٹم مےں بجلی کے اضافہ مےں مد د ملے گی ۔اس وقت ملک بھر مےں مختلف مقامات پر بجلی کی پےداوار کے کئی منصوبے زےر تکمےل ہےںجن سے 2018 کے موسم گرما تک 4000 مےگا واٹ بجلی حاصل ہو گی۔ ان منصوبوں کے تحت ہم ملک بھر مےں 24000 مےگاو اٹ بجلی کی طلب کے نتےجے مےں 2000 مےگا واٹ بجلی حاصل کرنے کے قابل ہو جائےں گے۔ جن علاقوں مےں بجلی چوری کے نتےجے مےں خسارے کا تناسب 10 فےصد سے زائد ہے وہاں پر DISCOs لوڈ شےڈنگ کے دورانےہ کا تعےن خسارے کے تناسب سے کر ے گا۔ لےکن ان علاقوں کے صارفےن اپنے علاقوں کے گرڈ سٹےشنز سے خسارے کا بوجھ کم کرنے کے لےے ڈسٹری بےوشن کمپنےز کے ساتھ تعاون کرکے اپنے علاقے مےں ہونے والے لوڈ شےڈنگ کا دورانےہ کم ےا مکمل ختم کروانے مےں مدد دے سکتے ہےں۔ الحمد اللہ ہم اس قابل ہو چکے ہےں کہ ملک سے لوڈ شےڈنگ کا مکمل خاتمہ کر سکےں لےکن اےسے تمام علاقے جہاں بجلی چوری کی جاتی ہے وہاں سسٹم مےں زائد بجلی ہونے کے باوجود لوڈ شےڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔جس کے لےے DISCOS وہ تمام ضروری اقدامات کرے گا اور قوانےن کو لاگو کروائے گا جس کی مدد سے ہمےں اپنا ہدف پورا کرنے مےں مدد ملے گی۔اس سلسلے مےں بجلی کی تقسےم کار کمپنےوںکے بورڈ آف ڈائرےکٹرز کو ہداےت جاریکر دی گئی ہے کہ وہ خصوصی اجلاس بلائےں او ر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے او ربجلی چوری سے بچنے کے لےے خصوصی اقدامات کرےں۔ ان علاقوں مےں بجلی چوری کی روک تھام کرنے اور اعلی کارگردگی کا مظا ہر ہ کرنے پر ان تمام اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ہم اپنے صارفےن سے بھی درخواست کرتے ہےں کہ لوڈ شےڈنگ پر قابو پانے کے لےے وہ ہمارا ساتھ دےں ، اپنے بجلی کے بل وقت پر دےں، بجلی کے مےٹرز نصب کرےں اور اپنے علاقے مےں بجلی چوروں کی بھی نشاہدہی کرےں۔ تاکہ ہم اپنے ملک کو لوڈ شےڈنگ سے پاک ملک بنا سکےں۔

پہلے کلثوم نواز کو مناﺅ :جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی کیلئے شرط

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک‘ آئی این پی) ذرائع کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ (ن) میں واپس لینے کا فیصلہ کلثوم نواز کی رضا مندی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور، زیر سماعت مقدمات اور دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں مخدوم جاوید ہاشمی کی نوازشریف سے کل ممکنہ ملاقات اور پارٹی میں واپس لینے پر مشاورت بھی ہوئی۔ اس موقع پر جاوید ہاشمی سے متعلق (ن) لیگ کے دیرینہ اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کے تحفظات پر غور بھی کیا گیا۔ جاوید ہاشمی کی پارٹی میں واپسی کے حوالے سے خاندان کے تحفظات پائے جا رہے ہیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی جب پی ٹی آئی میں جا رہے تھے تو انہوں نے ہماری خواتین کا مان نہیں رکھا تھا۔ بیگم کلثوم نواز پارٹی معاملات میں دخل نہیں دیتی تھیں لیکن وہ خود جاوید ہاشمی کو منانے گئیں تھیں۔ مخدوم جاوید ہاشمی بیگم کلثوم نواز کے سامنے خواجہ سعد رفیق کے گھر سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کو واپس لینے سے نظریاتی سیاست کا دعویٰ ختم ہو جائے گا۔ تاہم جاوید ہاشمی سے ملنے میں کوئی حرج نہیں، وہ ملنے آئیں تو ملاقات کا وقت دیا جائے گا۔ لیکن ہاشمی سے ملنے میں کوئی حرج نہیں، وہ ملنے آئیں تو ملاقات کا وقت دیا جائے گا۔ لیکن ان کی مسلم لیگ ن میں واپسی بیگم کلثوم نواز کی رضا مندی سے مشروط کر دی گئی ہے۔وزےر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی 2گھنٹے سے زائد تک ون آن ون ملاقات‘جاوید ہاشمی کی (ن) لےگ مےں شمولےت ‘ آئندہ عام انتخابات، ناراض پارٹی رہنماﺅں کو منانے، عوامی رابطہ مہم سمیت دیگر اہم ایشوز پر آئندہ کی حکمت عملی بنائی گئی جبکہ نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کر کے انکو سینٹ میں حلقہ بندیوں پر بل کی منظوری کےلئے چےئر مین سینٹ ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سمیت دیگر اہم رہنماﺅں سے روابط کا بھی ٹاسک دیا ۔ذرائع کے مطابق اتوار کے روز جاتی امراءمےں ہونےوالی ملاقات کے دوران آج اسلام آباد میں ہونے والی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے گےا ہے جبکہ میڈےا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کر کے انکو سینٹ میں حلقہ بندیوں پر بل کی منظوری کےلئے چےئر مین سینٹ ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سمیت دیگر اہم رہنماﺅں سے روابط کا بھی ٹاسک دیا ہے اور مےاں شہبا زشر ےف سے ملاقات کے دوران نوازشر ےف نے کہا کہ ہم آئےن وقانون اور جمہورےت پر ےقےن رکھتے ہےں ہم نے پہلے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ کےا اور نہ ہی آئندہ کر ےں گے عوام کی حقوق اور انکی ترقی وخوشحالی ہمارا مشن ہے جس سے ہمےں کوئی نہےں روک سکتا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف جاوید ہاشمی کو پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی خواہش رکھتے ہیں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں شریف فیملی کے خلاف نیب کیسز اور پنجاب میں ن لیگی ایم پی اے اور دیگر افراد کی دھرنے مظاہرین کی حمایت اور استعفیٰ دینے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

 

ٹول پلازہ عملہ خوش گپیوں میں مصروف ،ٹریفک گھنٹوں جام

لاہور (کرائم رپورٹر) بابوصابو انٹر چینج پر ٹریفک کا بے ہنگم رش، موٹروے ٹول پلازے کا عملہ خووش گپیوں میں مصروف رہا، موٹر وے ٹول پلازہ سے ایک کلو میٹر داخلی و خارجی راستوں پر شدید ٹریفک جام، شہری کئی گھنٹے جام ٹریفک میں پھنس کر اذیت سے دوچار ہوتے رہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز بابو صابو انٹر چینج پر ٹریفک کا شدید ترین دباﺅ دیکھنے میں آیا جس کا باعث موٹروے ٹول پلازہ پر عملے کی خوشگپیاں، موبائل واٹس ایپ اور فیس بک پر چیٹنگ تھی۔ موٹر وے عملے کی اس ہٹ دھرمی کا خمیازہ شہریوں کو بے ہنگم ٹریفک میں کئی گھنٹے پھنس کر ادا کرنا پڑا ۔ اس موقع پرباصابو انٹر چینج پر موٹروے کے ذریعے شہر میں داخل اور بیرون شہر جانے والے راستوں پر تقریباً ایک کلو میٹر تک لمبی لائنیں لگ گئیں ۔ گاڑیوں بسوں اور ٹرکوں والوں کی جانب سے ٹول پلازہ کے عملہ کو موبائل فونز اور ذاتی خوشگپیوں کو چھوڑ کر جلدی فارغ کر نے کا کہنے پر متعدد شہریوں کی ٹول ٹیکس عملہ سے تلخ کلامی کے واقعات بھی پیش آئے ۔ گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے بیرون شہر جانے اور لمبے سفر کر کے لاہور پہنچنے والی فیملیاں بالخصوص بچے شدید ٹریفک جام میں کئی گھنٹے پھنسے رہنے کی وجہ سے بلک بلک کر روتے رہے جبکہ متعدد بے ہنگم ٹریفک کے شور و غل اور دھوائیں کی وجہ سے الٹیاں کر تے رہے جن کو دیکھ کر ایک کے بعد دوسرے نے الٹیاں کرنی شروع کر دیں ۔ شدید ٹریک جام کے کھلنے سے قبل ہی بیرون شہر سے سفر کر کے لاہور داخل ہونے والی متعدد گاڑیوں کا ٹریفک جام کھلنے کے انتظار میں ہی فیول ختم ہو گیا اور وہ کئی گھنٹوں بعد ٹریفک کھلنے پر اپنی گاڑیوں کو دھکے لگا کر پیٹرول پمپوں تک لے کر گئے ۔ اس تمام صوتحال پر موٹر وے انتظامیہ سے جب رابطہ کر نے کی کوشش کی گئی تو اتوار کی چھٹی کی وجہ سے کسی نے بھی کال ریسیو کر نا مناسب نہیں سمجھا۔

پاک فوج کے پہلے سکھ میجر کو بڑی خوشخبری مل گئی ،آرمی چیف نے بھی اہم پیغام بھجوا دیا

لاہور (ویب ڈیسک)پاک فوج کے پہلے سکھ افسر میجر ہرچرن سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں جن کی شادی کی تقریب گوردوارہ پنجا صاحب حسن ابدال میں ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر ہرچرن سنگھ کی شادی میں پاک فوج کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

Pak Army is symbol of national integration and Pakistanis respect rights of our religious minorities. (2 of 2)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ازدواجی زندگی شروع کرنے پر میجر ہرچرن سنگھ کو نیک تمناؤں کا پیغام بھجوایا۔ میجر ہرچرن سنگھ نے 2007 ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی یک جہتی کی علامت ہے اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرتی ہے۔

پاک چین دوستی کی شاندار یاد گار ،ساڑھے 3ارب لاگت والا شاہکار تیار

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور میں کینال روڈ پر پاکستان کے سب سے بڑے بیجنگ انڈرپاس کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ مکمل ہونے والے انڈرپاس سے گزرے اور اس کا معائنہ کیا۔ 1.3 کلومیٹر طویل انڈرپاس 125 دن کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے ۔ بیجنگ انڈر پاس کی اونچائی 5.1میٹر ہے جس میں سے ہر قسم کی ٹریفک گزرسکتی ہے اور اس انڈرپاس سے روزانہ اڑھائی لاکھ گاڑیاں گزریں گی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ٹھوکر نیاز بیگ سے لے کر ہربنس پورہ تک کینال روڈ سگنل فری ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے بیجنگ انڈرپاس کے افتتاح کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ انڈرپاس کے منصوبے پرتقریباً ساڑھے تین ارب روپے لاگت آئی ہے اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا انڈرپاس ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ میں اس منصوبے کی شاندار اور بروقت تکمیل پر اہلیان لاہور کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 1.3 کلومیٹر طویل یہ انڈرپاس فن تعمیر کا ایک اعلیٰ شاہکار ہے جس سے ٹریفک کے بہاﺅ میں بے پناہ بہتری آئے گی۔ اس انڈر پاس پر ریلوے کی گاڑیوں کی گزرگاہیں بھی بنائی گئی ہیں جس سے ریل گاڑیوں کی آمد و رفت میں بھی سہولت ہوگی۔ اس سے ملحقہ سڑک رنگ روڈ سے ملتی ہے اور اس سے شہریوں کو بہت ریلیف ملے گا اور ان کا قیمتی وقت بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ انڈرپاس کے اس شاندار منصوبے سے شہر لاہور کے عوام کو بہترین سہولت ملے گی۔ ان کا قیمتی وقت بچے گا اور شہری بروقت اپنی منزل پر پہنچیں گے۔ اس انڈرپاس سے روزانہ لاکھوں گاڑیاں گزریں گی اور ٹریفک مینجمنٹ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ لاہو رکی بڑھتی ہوئی ٹریفک پر قابو پانے کے لئے یہ بہترین منصوبہ ہے اور میں منصوبے کی تکمیل پر ایک بار پھرشہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شفافیت، معیار اور فن تعمیر کا اعلیٰ شاہکار ہے۔ جدید اور معیاری انفراسٹرکچر معاشی ترقی کو تیز کرنے کا باعث بنتا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے انفراسٹرکچر بہتر بنایا ہے۔ صوبے میں سڑکوں، انڈرپاسز، فلائی اوورز کا جال بچھا دیا ہے۔ انفراسٹرکچر کے تمام منصوبے شفافیت اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اس انڈرپاس کا نام بیجنگ انڈرپاس رکھا گیا ہے اور یہ منصوبہ پاکستان اور چین کی دوستی کی شاندار یادگار ہے اور آج ہمارے درمیان چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ انڈرپاس درحقیقت لاہور اور بیجنگ کے درمیان تعلقات کا ایک پل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے اور ہم چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا عظیم تحفہ دینے پر چین کی قیادت، حکومت اور عوام کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں اور یہ تحفہ چین کی قیادت کا پاکستان کے عوام کیلئے محبت کا اظہار ہے او رہمیں اس پر فخر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور اورملتان کے بعد لودھراں اوربہاولپور مےں بہت جلد سپےڈوبس سروس کا اجراءکےاجارہا ہے اوران اضلاع مےں آئندہ ہفتے سے سپےڈو بس سروس کا آغاز ہوجائے گا۔صوبے کے عوام کو معےاری ،تےز رفتار اورجدےد سفری سہولتوں کی فراہمی ہماری اولےن ترجےح ہے اورعوام کو باوقاراورآرام دہ ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے کے وسائل صرف کئے گئے ہےں ۔وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف نے ےہ بات وےڈےو لنک کے ذرےعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،جس مےں سپےڈوبس سروس کے منصوبے پر پےش رفت اوردیگرمتعلقہ امور کا جائزہ لےاگےا۔ وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مےٹروبس سروس نے ٹرانسپورٹ کے شعبے مےں بہتری لانے کے حوالے سے موثر کرادار ادا کےا ہے۔ مےٹروبس سروس کے ذرےعے روزانہ لاکھوں افرادباوقار طرےقے سے اپنی منزل پر پہنچ رہے ہےں۔ انہوںنے کہاکہ مےٹروبس سروس کے جدےد نظام نے ٹرانسپورٹ کے شعبے مےں انقلابی تبدےلی برپاکی ہے ۔شہرےوں کی سہولت کےلئے سپےڈو بس سروس کا اجراءبھی حکومت پنجاب کا انقلاب آفرین اقدام ہے ۔ لاہور اورملتان مےںسپےڈو بسوں کے اجراءسے عوام کوباوقار طرےقے سے سفرکی سہولت ملی ہے اورلودھراں اور بہاولپور مےں سپےڈو بسوں کے اجراءکےلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہےں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں چھائے ہوئے اندھیروں کو ختم کیا ہے جبکہ اس کے برعکس ماضی کے حکمرانوں نے توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا جاتا ہے اور آج ملک میں لوڈ شیڈنگ قصہ پارینہ بن چکی ہے۔

 

امریکی وزیر دفاع کی آج خصوصی ”خفیہ مشن “پر پاکستان آمد عسکری وسول حکام سے ملاقاتیں متوقع

لاہور(ویب ڈیسک)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس آج ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے اور سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق جیمز میٹس دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستانی قیادت سے ملاقات کے دوران امریکی وزیر دفاع علاقائی سلامتی، امن، افغان تنازعے اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پینٹاگون کے مطابق وزیر دفاع جیمز میٹس جنوبی ایشیا سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی پاکستانی حکام تک پہنچائیں گے۔ خیال رہے کہ امریکی وزیر دفاع مشرق وسطیٰ، مغربی افریقا اور جنوبی ایشیاء کے 5 روزہ دورے پر ہیں اور وہ مصر کے بعد اردن اور آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان آمد سے قبل مصر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیموں اور گروہوں کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں، پاکستان جانتا ہے کہ دہشت گردی سے کیسے نمٹا جائے۔

نا اہل حکمرانوں نے قرضوں کیلئے ملکی اثاثے گروی رکھ دیئے :بلاول بھٹو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام کارکن5دسمبر کو اسلام آباد پریڈ گراونڈ پہنچیں، میں سب کا انتظار کروں گا۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوکا گولڈن جوبلی جلسے کیلئے اپنے ویڈیو پیغام میں جیالوں اور عوام کو اسلام آباد پریڈگراونڈ آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ محبتوں، قربانیوں، انتھک محنت، لازوال جذبے اور دعاں کا شکریہ کیونکہ جیالوں اور عوام کے بنا 50 سال کا یہ سفر ممکن نہیں تھا جبکہ محترمہ شہید نے ذوالفقار بھٹو کی روایات برقراررکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دولت چند خاندانوں تک محدود ہوکررہ گئی ہے جبکہ حکمرانوں نے قرضوں کیلئے ملکی اثاثے گروی رکھ دیے ہیں۔ ملک میں ہر سال 30ہزار نوجوان بیروزگار ہور ہے ہیں اور نا اہل سیاستدانوں نے ملک کو مشکلات میں مبتلاکردیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کراچی میرا شہر ہے اورہم سب ملکر اس شہر کو بدلیں گے انہوں نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر کہلاتا ہے۔اس شہر کی گزشتہ 30 برس کی بد نصیبی ہمارے سامنے ہے۔ہم غریبوں کی سیاست کرتے ہیں۔بنیادی اور مفت تعلیم سب کے لئے ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم دیہی اور شہری کی سیاست نہیں کرتے ہیں ۔میں وعدہ کرتاہوں اپنے نانا اور اپنی ماں کے نقش قدم پر چلوں گا۔ میرا جنم بھی اسی شہر میں ہوا ہے۔ میں یقین دلاتا ہوں اس شہر کا کھویا ہوا مقام ہم مل کر واپس دلائیں گے ۔ہم تباہی اور بربادی کا دور ختم کر ینگے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سازش کے تحت تعلیم یافتہ شہریوں پر مذہبی اور لسانی تعصب تھونپ دیا گیا اور اسٹریٹ کرائمز، بھتہ خوری اور دہشت گردی کو شہر کی پہچان بنا دیا گیا، ثابت کریںگے کہ بربادی کا دور ختم، رواداری کا دور شروع ہو گیا ہے، وعدہ کرتاہوں کہ اپنے نانا اور والدہ کی طرح سیاست کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا نوکریوں میں خصوصی افراد کیلئے 5 فیصد کوٹہ خوش آئندہ ہے ،2018 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے وفاق سمیت دیگر صوبوں میں بھی خصوصی افراد کیلئے پانچ فیصد کوٹہ مختص کرائیں گے ۔ اتوار کے روز بلاول بھٹو نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جسمانی طور معزور افراد معاشرے پر بوجھ نہیں بلکہ معزور افراد کو مواقع اور سہولتیں آگے بڑھنے کے لئے دی جائیں خصوصی افراد بھی سماجی بہبود میں بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں اور معاشرے کے تعاون سے خصوصی افراد ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں بلاول بھٹو نے کہا کہ تجارت کھیل سمیت دیگر شعبوں بھی خصوصی افراد کے لئے اقدامات کیے جانے چائیے

5 ہزار 297 فیڈرز پرزیرو لوڈشیڈنگ،کامیابی کاسہراوزیراعلیٰ پنجاب کے سر

بلاشبہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک ویژن، خلوص، جذبہ،لگاؤ،جوش، جنون اور حب الوطنی کا دوسرا نام ہے ، اِنہوں نے جب بھی سوچا صرف صوبے کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے سوچا جب بھی قدم بڑھایا صرف پنجاب کیلئے بلکہ پورے پاکستان کے عظیم تر مفاد میں بڑھایا۔اِن کا ہر اقدام پاکستان کے لئے خیر کا پیغام ہے۔لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے بھی شہبازشریف نے صرف پنجاب کو نہیں بلکہ پورے پاکستان کے منظرنامے کے سامنے رکھتے ہوئے انقلابی اقدامات کئے ۔گزشتہ روز وفاقی وزیر پاور ڈویژ ن اویس لغاری نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوارضرورت سے زیادہ ہے ڈیڑھ کروڑ میٹر رات 12 بجے کے بعد زیرو لوڈ شیڈنگ پر ہوں گے۔ اور یوں حکومت کی 4سالہجدوجہد کے بعد بجلی کی پیداوار بڑھا کر آج سے عملی طور پرلوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا ہے ۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے پاور پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے شہبازشریف نے جو اقدامات کئے قابل تحسین ہیں۔ یہی وجہ ہے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ قوم کے نیشنل گرڈ میں بجلی کی ایک بڑی پیداوار کا اضافہ کرنے کا سہرا شہباز شریف صاحب کے سر ہے۔لوڈڈ شیڈنگ کے خاتمے کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کو جاتا ہے اور اب وزیر اعلی کا ایجنڈا اور ترجیح صارفین کو درست بلوں کی فراہمی اور بجلی چوری کے خلاف سخت کاروائی ہے۔ غلط بل بھیجنے والے اہلکاروں کو سزا ہوگی اور بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والے دیکھ لیں کہ کس طرح یہاں ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور عوام کس طرح ذاتی مفادات کے اسیروں کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ہمیشہ سے شرافت کی سیاست اور خدمت کو ترجیح دینے والے لغاری گروپ میں شامل ہورہے ہیں۔ اقتدار ایک کھوکھلی شے ہے حقیقت عوام کی محبت اور اعتماد ہے جو اصل اقتدار ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں چھائے ہوئے اندھیروں کو ختم کیا ہے جبکہ اس کے برعکس ماضی کے حکمرانوں نے توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے اور آج ملک میں لوڈ شیڈنگ قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی عناصر کی رکاوٹوں کے باوجود بجلی کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ان عناصر نے توانائی سمیت مفاد عامہ کے ہر منصوبے میں تاخیر کی کوشش کی اور آج یہ عناصر مفاد عامہ کے منصوبوں میں رخنہ ڈالنے پرشرمندہ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جتنی محنت کے ساتھ توانائی منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے،اس کی مثال پاکستان کی70سالہ تاریخ میں موجود نہیں۔ موجودہ حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت 16 ہزار 477 میگاوات بجلی پیدا کی جا رہی ہے ۔بیس فیصد لائن لاسز والے علاقوں میں 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو گی جبکہ دس فیصد لائن لاسز والے علاقوں میں 2 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو گی۔وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ دیہات اور شہری علاقوں میں بجلی کا فرق ختم کیا جا رہا ہے 12بجے کے بعد 8600 میں 5297 فیڈر زیرو لوڈ شیڈنگ پر ہوں گے اور رات 12 بجے ڈیڑھ کروڑ صارفین زیرو لوڈشیڈنگ پر چلے جائیں گے۔ وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ جہاں چوری 10 فیصد سے کم ہو گی، وہاں زیرو لوڈشیڈنگ ہو گی۔ ملک میں توانائی بحران پر قابو پا کر لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی کر دی گئی ہے جو قوم کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے ہم قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں قوم کے اندھیرے ختم کرنے کے حوالے سے نواز شریف کا وعدہ مسلم لیگ (ن)حکومت نے پورا کر دیا ہے۔ آج پاکستان میں ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ اس وقت ملک میں 2700 میگاواٹ زائد بجلی دستیاب ہے۔ دیہات اور شہری علاقوں میں بجلی کا فرق ختم کیا جا رہا ہے اور قوم کے نیشنل گرڈ میں بجلی کی ایک بڑی پیداوار کا اضافہ کرنے کا سہرا مسلم لیگ ن اور شہباز شریف صاحب کے سر ہے۔۔