ماں بننے کے بعد کرینہ کپور کی دبنگ انٹری

ممبئی(ویب ڈیسک) کرینہ کپور نے ماں بننے کے صرف 46 دن بعد ہی شوبز کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھ دیا اورایک فیشن شو میں ریمپ پر واک کرتے ہوئے دکھائی دیں۔بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ اداکارہ نے 2012 میں اداکار سیف علی خان سے شادی کی اور حال ہی میں ایک بچے کو جنم دیا لیکن اس دوران انہوں نے فلم انڈسٹری سے دوری اختیار نہیں کی اور اپنا کیریئر جاری رکھا، دوران حمل بھی اداکارہ نے مختلف فیشن شو میں ریمپ پر واک کر کے سب کو حیران کیا۔ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا تھا کہ وہ بچے کی پیدائش کے باوجود بالی ووڈ سے چھٹیاں نہیں لیں گی اور فلمی کیریئر جاری رکھیں گی جب کہ اب انہوں نے بچے کی پیدائش کے صرف 46 دن بعد ہی ” انیتا ڈونگرے“ کے فیشن ویک کے فائنل میں بطور شوسٹاپر شرکت کی جس میں وہ گولڈ اینڈ وائٹ ڈریس میں ریمپ پر واک کرتے ہوئے دکھائی دیں۔تقریب کے بعد کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ صرف 46 دن بعد ہی کام کرنا مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ دراصل میرا مقصد صرف کام کرنا ہے جو میرے ڈی این اے میں شامل ہے اور میری زندگی کا حصہ بن چکا ہے جو کبھی تبدیل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا یہ تقریب بھارتی خواتین کی آزادی کے لیے بے حد متاثر کن ہے کہ وہ کام کرتی رہیں۔ تقریب میں جوہی چاولہ، لارا دتہ، شبانہ اعظمی اور پوجا ہیکڈے نے بھی شرکت کی۔

بھارتی فوجی باغی نکلے …. درجنوں تعیناتی کمانڈوز پہلے ہی روز غائب ۔۔۔ وجہ سامنے آگئی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) تعیناتی کے پہلے ہی روز بھارت کے ایلیٹ جنگل وارفیئر یونٹ کے درجنوں زیر تربیت کمانڈوز غائب ہوگئے۔واضح رہے کہ ان کمانڈوز کو بھارت کے پرآشوب علاقے میں تعینات کیا گیا تھا جہاں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے باغیوں کا کنٹرول ہے۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ کمانڈوز بذریعہ ٹرین بھارت کی مشرقی ریاست بہار کی جانب رواں دواں تھے، اسی دوران ان کمانڈوز نے اپنے کمانڈر کے علم میں لائے بغیر غیر متوقع طور پر متبادل راستہ اختیار کرلیا۔ٹرین ذرا سی دیر کے لیے ایک مقام پر رکی اور یہ 59 کمانڈوز ٹرین سے اتر گئے، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔پیراملٹری فورس کے حکام کے مطابق اس حوالے سے تفتیش جاری ہے کہ کس طرح درجنوں اہلکار اچانک ہی غائب ہوگئے۔واضح رہے کہ لاپتہ ہونے والے ان کمانڈوز کا تعلق پیراملٹری فورس سے ہی بتایا جارہا ہے۔ہندوستان کے ماو¿ نواز باغیوں کو ملکی سیکیورٹی کے لیے اہم خطرہ سمجھا جاتا ہے، جبکہ یہ باغی جنگلات اور وسائل سے مالامال ریاستوں چھتیس گڑھ، ادیشا، بہار، جھاڑکنڈ اور آندھراپردیش میں سب سے زیادہ فعال ہیں۔ان باغیوں کے مطابق وہ انتظامیہ سے زمین، ملازمتوں اور غریب قبائلی گروپوں کے لیے دیگر حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی باغیوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے شورش زدہ علاقوں کے لیے ترقیاتی فنڈز مختص کرنے اور پالیسی کو بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔

بسنت کی اجازت ہے مگر پتنگ کی نہیں…. سیاسی رہنما کا اہم اعلان

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ اداروں کو چلنے نہ دیا جائے لیکن پی ٹی آئی کے منفی ایجنڈے کو شکست دینگے ، پی ٹی آئی اور پاٹ میں کوئی فرق نہیں ، بسنت کی اجازت ہے لیکن پتنگ بازی کی نہیں ۔ان خیالات کا اظہار وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک کی جمہوری روایات کو ختم کر نے پر تلی ہوئی ہے ، عمران خان کی کوشش ہے کہ اداروں کو چلنے نہ دیا جائے لیکن مسلم لیگ (ن)پی ٹی آئی کے اس منفی ایجنڈے کوشکست دے گی اور ملک ترقی کی جانب بڑھتا رہے گا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اور پاٹ میں کوئی بھی فرق نہیں ہے ، پہلے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ایف آئی آر پندرہ ملزموں کے خلاف کٹائی لیکن اب استغاثہ میں 100سے زائد نام ڈال دیے گئے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثناءاللہ نے کہاکہ قتل کے فیصلے اگر پنچایت کرے گی تو یہ ٹھیک نہیں ہو گا ہاں البتہ جھگڑوں کا فیصلے کرنا پنچایت کے لئے ٹھیک ہیں ۔رانا ثناءاللہ نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب میں بسنت کی اجازت ہے جس طرح سے بھی منائی جائے لیکن صرف ایک پتنگ بازی نہ کی جائے کیو نکہ اس سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہوتا ہے۔

بھارت میں شاہینوں کی پرواز جاری…. مسلسل کتنی بار فاتح ہوگئے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

نئی دلی(ویب ڈیسک) بلائنڈ ٹونٹی 20 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی نان اسٹاپ فتوحات کا سلسلہ جاری ہے منگل کو ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش کو بھی شکست دیدی ہے۔الور میں کرناٹکا کرکٹ ایسوسی ایشن گراو¿نڈ پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنرز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز بنائے، بدر منیر 7 رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کر سکے، انہوں نے 32 گیندوں پر 18 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 93 رنز کی اننگز کھیلی۔ ریاست خان نے شاندار سنچری اسکور کی، وہ 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 104رنز پر ناقابل شکست رہے، محمد جمیل نے 30 گیندوں پر 72 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، اسرار حسن 11 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمد فیصل اور عبداللہ زبیر نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔296 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بیٹسمین پاکستان کے تجربہ کار بولنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے۔ اوپنر محمد عبدالملک 61 رنز ناٹ آو¿ٹ کے ساتھ سب سے نمایاں اسکورر رہے، نذر الاسلام نے 18 رنز بنائے۔ 7 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے اور بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 144 رنز ہی بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے اسرار حسن، بدر منیر، محمد ادریس سلیم اور ریاست خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گرین شرٹس کی یہ ایونٹ میں مسلسل ساتویں فتح ہے، اس سے قبل وہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بھارت، سری لنکا، نیپال اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کو شکست سے دوچار کر چکی ہے۔ پاکستان ٹیم بدھ کو ویسٹ انڈیز اور جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔

پاکستانی جذبہ دنیا میں مثالی ہے…. صدرکا خصوصی خطاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی ہمدردی کا جذبہ پوری دنیا میں مثالی ہے، اتحاد و یگانگت سمیت نجی اور سرکاری شعبے کے اشتراک سے ترقی کی منازل طے کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ مشکل سے مشکل ہنگامی حالات میں پوری قوم فلاحی کاموں کے لئے فلاحی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہیں اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بد انتظامی کے باعث قومی وسائل کو ضائع کیا گیا لیکن اب قومی تعمیر کے لئے اتحاد و ملی یگانگت کو اپنانے سمیت سرکاری اور نجی شعبے کے اشتراک کی ضرورت ہے جبکہ مخیر ادارے اور افراد بھی خدمت خلق اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اپنا کردار موثر انداز میں ادا کریں تاکہ ترقی اور خوشحالی ملک کا مقدر بن جائیں۔

کترینہ نے ڈائریکٹر کا سر مونڈھ ڈالا…. ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل …. اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک)عشق اور فلموں میں ناکامی کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف حجام بن گئیں اور فلم ڈائریکٹر انوراگ باسو کا سر مونڈھ ڈالا۔گزشتہ روز ایک دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں کترینہ کیف شرارتی انداز میں انوراگ باسو کا سر مونڈھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔انوراگ باسو کسی جرم میں پکڑے نہیں گئے بلکہ ان کی نئی آنے والی فلم ‘جگا جاسوس کےسیٹ پر ایک شرارت سی کی گئی جس میں کترینہ کیف اپنے نٹ کھٹ اور شرارتی انداز میں حجام بن گئیں اور فلم ڈائریکٹر کا سر مونڈھ ڈالا۔یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔واضح رہے اس فلم میں کترینہ کیف رنبیر کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوتی نظر آئیں گی۔

الطاف حسین کی گرفتاری ….ریڈوارنٹ پر عمل درآمد

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق الطاف حسین پاکستان میں عمران فاروق قتل کیس اور دہشت گردی سمیت دیگر مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں اور اسی بنا پر ان کے وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی کے حوالے سے کسی قسم کا قانون موجود نہیں اور اس کیس میں الطاف حسین کی گرفتاری کے لیے برطانوی حکومت کا راضی ہونا بہت ضروری ہے جب کہ پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ریڈوارنٹ برطانوی وزارت داخلہ کو بھیجا جائے گا جس کے بعد برطانوی حکومت قانون کے تحت اس وارنٹ کو دیکھنے کی پابند ہوگی۔

کراچی کو کب تک رینجرز کی بیساکھیوں پر چلایا جائے گا

کراچی (ویب ڈیسک) کراچیمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ 80 کے اواخر اور90 کی دہائی میں قتل و غارت گری کا بازار گرم تھا، 1996 میں پولیس نے کراچی میں تن تنہا نہایت کامیابی سے آپریشن کیا لیکن ماضی کے آپریشن کو سیاست کی نذر کردیا گیا اور آپریشن کرنے والے سیکڑوں پولیس افسران کو چن چن کر سڑکوں پر شہید کیا گیا جبکہ پولیس افسران کو قتل کرنے والے ایوانوں میں بیٹھے رہے پولیس افسران کے قتل پر سول سوسائٹی بھی خاموش رہی۔