تازہ تر ین

پاکستانی جذبہ دنیا میں مثالی ہے…. صدرکا خصوصی خطاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی ہمدردی کا جذبہ پوری دنیا میں مثالی ہے، اتحاد و یگانگت سمیت نجی اور سرکاری شعبے کے اشتراک سے ترقی کی منازل طے کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ مشکل سے مشکل ہنگامی حالات میں پوری قوم فلاحی کاموں کے لئے فلاحی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہیں اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بد انتظامی کے باعث قومی وسائل کو ضائع کیا گیا لیکن اب قومی تعمیر کے لئے اتحاد و ملی یگانگت کو اپنانے سمیت سرکاری اور نجی شعبے کے اشتراک کی ضرورت ہے جبکہ مخیر ادارے اور افراد بھی خدمت خلق اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اپنا کردار موثر انداز میں ادا کریں تاکہ ترقی اور خوشحالی ملک کا مقدر بن جائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain